کورونا: پہلی ایسی ویکسین جس نے امیدیں کیں روشن، دیکھیں ویڈیو

ایک طرف ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آئے 6 ہزار سے زائد نئے کورونا انفیکشن کے معاملے سے لوگ دہشت میں ہیں، وہیں دوسری طرف چین میں بنائی گئی ویکسین کو لے کر سبھی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 6654 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں سامنے آئے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ ہندوستان میں لگاتار سامنے آ رہے نئے معاملوں اور اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو دہشت میں ڈال رکھا ہے۔ اس درمیان دہشت کو کم کرنے والی ایک خبر چین سے برآمد ہو رہی ہے۔ دراصل چین میں بنائی گئی کورونا وائرس کی ایک ویکسین کو لے کر امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 108 لوگوں پر اس ویکسین کا ٹرائل کیا گیا تھا۔ ٹرائل کے دوران پتہ چلا کہ ویکسین وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔ چینی ویکسین کے ٹرائل کو لے کر میڈیکل جرنل 'دی لینسٹ' میں رپورٹ شائع ہوئی ہے اور نیو یارک ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق محققین نے کئی لیب میں ویکسین کو لے کر اسٹڈی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 May 2020, 6:40 PM