قومی خبریں

'جے شری رام' کے نعرے لگانے والے مودی حامیوں کو راہل گاندھی نے فلائنگ کس دیے

بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آسام دورہ 18 جنوری کو شروع ہوا اور 25 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں شمال مشرقی ریاست کے 17 اضلاع شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اتوار کو اپنی بھارت جوڑو نیا ئےیاترا کے دوران آسام میں ’بی جے پی اور مودی حامیوں‘ کا استقبال کرنے کے لیے اپنی گاڑی سے ا تر گئے۔ تصاویر میں راہل گاندھی اپنے مخالفین  کو  فلائنگ کسز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ راہل نے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کے لئے کہا جس کے بعد  ڈرائیور نے فوراً گاڑی روکی اور راہل گاندھی نیچے اترے۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST

بھارت جوڈو نیا  ئےیاترا کا آسام دورہ  18 جنوری کو شروع ہوا اور 25 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں شمال مشرقی ریاست کے 17 اضلاع شامل ہیں۔دریں اثنا، راہل گاندھی کو اتوار کی شام آسام کے ناگاؤں ضلع میں سڑک کے کنارے کھانے پینے کی جگہ پر بھیڑ نے گھیرا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہل گاندھی اور کچھ دوسرے رہنما امباگن کے ریستوران میں رکے۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST

بھیڑ نے  راہل  کے خلاف نعرے لگائے اور مقامی کانگریس ایم ایل اے رقیب الحسین کا حوالہ دیتے ہوئے 'انیائے یاترا' اور 'رقیب واپس جاؤ' جیسے پیغامات والے پلے کارڈز بھی نظر آئے۔ گاندھی اور دیگر قائدین کو سیکورٹی اہلکار کھانے  کی دوکان سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر لے گئے۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST

انگریزی  نیوز پورٹل ’منٹ ‘ میں شائع خبر کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ریلی سے واپس آنے والے پارٹی کارکنوں کی گاڑیوں پر حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹوڈنٹس ونگ کے تین ارکان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST

اس سے پہلے دن میں، ریاستی کانگریس کے سربراہ بھوپین کمار بورہ پر حملہ کیا گیا تھا اور سینئر مرکزی رہنما جے رام رمیش کی گاڑی پر سونیت پور ضلع میں دو الگ الگ واقعات میں حملہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے یاترا ناگاؤں میں داخل ہوئی تھی۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST

گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڈو نیا ئےیاترا دن کے اوائل میں وسطی آسام ضلع پہنچی۔ قائدین نے دوپہر کو کالیا بور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا، جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jan 2024, 2:09 PM IST