قومی خبریں

مودی سسٹم کی بدتر حکمرانی کے سبب صرف ہندوستان میں کورونا کے ساتھ بلیک فنگس کی وبا کا بھی اثر: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تالی اور تالی بجانے کی اپیل پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کبھی بھی اس بار بلیک فنگس بیماری سے نمٹنے کے لئے دوبارہ تالیاں بجانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان مرکزی حکومت کی ناکام کے حوالہ سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے بلیک فنگس، ویکسین اور ادویات کی قلت کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

Published: 22 May 2021, 1:11 PM IST

راہل گاندھی نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گزشتہ سال لاک ڈاؤن شروع کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے تالی اور تالی بجانے کی اپیل پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کبھی بھی اس بار بلیک فنگس وبا سے نمٹنے کے لئے دوبارہ تالیاں بجانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Published: 22 May 2021, 1:11 PM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’صرف مودی سسٹم کی ناقص حکمرانی کے سبب ہندوستان میں کورونا کے ساتھ بلیک فنگس کی وبا بھی پھیل رہی ہے۔ ویکسین کی کمی تو ہے ہی، اس نئی وبا کی ادویات کا بھی بحران ہے۔ اس سے مقابلہ کرنے کے لئے وزیر اعظم تالی-تھالی بجانے کا اعلان کرتے ہی ہوں گے۔‘‘

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلیک فنگس کو وبائی قانون کے تحت درج فہرست کی جانے والی بیماروں میں شامل کیا جائے اور تمام کیسز رپورٹ کئے جائیں۔

Published: 22 May 2021, 1:11 PM IST

کورونا وائرس کے ساتھ بلیک فنگس بھی ملک کے لئے نئی مصیبت بنتی جا رہی ہے۔ اب تک کئی ریاستوں میں اس کے پھیلاؤ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشتر شامل ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن اور ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ کہیں لوگ آلودہ آکسیجن اور ڈسٹل واٹر کی جگہ نل کے پانی کا استعمال تو نہیں کر رہے، کیونکہ اس سے بھی بلیک فنگس کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

Published: 22 May 2021, 1:11 PM IST

آل انڈیا فوڈ اینڈ ڈرگ لائسنس ہولڈر فاؤنڈیشن نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو خط لکھ کر خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ایسا تو نہیں کہ آکسیجن کی قلت کے وقت جب صنعتوں کے لئے آکسیجن تیار کرنے والوں نے میڈیکل آکسیجن تیار کی تو اصولوں پر عمل نہ کیا گیا ہو؟

Published: 22 May 2021, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2021, 1:11 PM IST