خطبے کے دوران مسجد الحرام میں منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

الحرمین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آج ایک واقعہ پیش آیا جب مسجدالحرام کے منبر پر شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے منبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

مکہ مکرمہ: ایک عجب واقعہ میں مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران منبر تک جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو وہاں تعینات گارڈز نے گرفتار کرلیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مسجدالحرام میں منبر پر امام تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔

الحرمین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آج ایک واقعہ پیش آیا جب مسجدالحرام کے منبر پر شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے منبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک سکیورٹی عہدیداروں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو قابو میں کیا اور حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام میں ملبوس شخص بظاہر لاٹھی کے ساتھ منبر کی طرف تیزی سے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم سکیورٹی گارڈز نے چابکدستی سے اس کو قابو میں کر کے دور لے گئے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔