پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں، تاریخی بلند ترین سطح پر برقرار

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 83.80 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا، جو ایک تاریخی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں ہفتہ کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 83.80 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا، جو ایک تاریخی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

چار مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کا اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ آٹھ دن تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی آج قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 99.32 روپے ، چنئی 94.71 روپے اور کولکاتا 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکاتا میں 86.64 روپے فی لیٹر رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹروشہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔

شہر ——— پٹرول ——— ڈیزل

دہلی ———93.04 —— 83.80

ممبئی ——— 99.32 —— 91.01

چنئی ———94.71 —— 88.62

کولکاتا —— 93.11 —— 86.64

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔