قومی خبریں

تمل ناڈو میں پی ایم مودی اور آر ایس ایس پر راہل گاندھی کا شدید حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے تمل ناڈو کے عوام سے گزارش کی کہ وہ ریاست کی ثقافت اور روایات کی بے عزتی کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہ دیں۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز تمل ناڈو میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمل ناڈو میں ایسا شخص حکومت کرے گا جو صحیح معنوں میں تمل ثقافت اور اس کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہو۔‘‘ تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے لیے راہل گاندھی تمل ناڈو دورہ پر ہیں اور انھوں نے آج کنیاکماری میں ایک روڈ شو کے دوران مذکورہ خیال ظاہر کیا۔

Published: undefined

اپنے تین روزہ دورہ کے دوران راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کئی مواقع پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ آج بھی انھوں نے پی ایم مودی اور آر ایس ایس پر شدید حملہ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایم مودی اور آر ایس ایس فیملی کو ریاست کی ثقافت اور روایات کی بے عزتی کرنے کی اجازت قطعی نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی ثقافت اور روایات کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے روڈ شو کے دوران کہا کہ بی جے پی اراکین اسمبلی کو خریدنے ور جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے اور کنیاکماری کے لوگوں کو بھگوا خیمہ کے اس ناپاک منصوبے سے محتاط رہنا چاہیے۔ انھوں نے پڈوچیری میں بی جے پی کے ذریعہ کیے گئے سیاسی ڈرامہ کے بارے میں بھی لوگوں کو یاد دلایا اور کہا کہ بھگوا پارٹی نے پڑوسی ریاست میں جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس دوران آنجہانی ایچ. وسنت کمار کو خراج عقیدت بھی پیش کی، جو کنیاکماری کے رکن پارلیمنٹ تھے اور کووڈ-19 کے سبب ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وسنت کمار پہلے ایک کانگریسی تھے اور انھوں نے کنیاکماری لوک سبھا سیٹ جیتی۔ راہل گاندھی نے کانگریس کارکنان سے ان کی وراثت کو آگے بڑھانے اور اتحاد کے ساتھیوں کو ایک بڑا مینڈیٹ دینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined