قومی خبریں

پولیس کی ہمت نہیں کہ وزیر کے بیٹے سے پوچھ تاچھ کرے، یہ گلدستوں والا ریمانڈ ہے: راکیش ٹکیت

مرکزی وزیر مملکت راجیش مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’استعفیٰ نہیں ہوگا تو یہاں سے تحریک کا اعلان کریں گے۔ لکھنؤ میں بڑی پنچایت ہوگی۔‘‘

راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس
راکیش ٹکیت، تصویر آئی اے این ایس 

لکھیم پور کھیری تشدد میں ہلاک کسانوں کی آج ’انتم ارداس‘ تھی جس میں کسانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان کی بھی بڑی تعداد پہنچی۔ اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بی جے پی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو بھی پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ لکھیم پور تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا کی گرفتاری پر طنزیہ انداز میں انھوں نے پولیس سے کئی سوال بھی پوچھے۔

Published: undefined

راکیش ٹکیت نے انتم ارداس میں جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ممکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’فی الحال ریڈ کارپیٹ گرفتاری ہوئی ہے۔ گلدستوں والا ریمانڈ ہے۔ کسی پولیس افسر کی ہمت نہیں کہ پوچھ تاچھ کرے۔‘‘ ٹکیت نے یہ بھی کہا کہ جب تک اجے مشرا کو وزارتی عہدہ سے ہٹا کر گرفتار نہیں کیا جاتا، کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’باپ-بیٹے سے پوچھ تاچھ ہوگی، تبھی لکھیم پور کی سازش کا انکشاف ہوگا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد کے بعد انتظامیہ کے ساتھ سمجھوتہ کرانے کو لے کر راکیش ٹکیت پر سوال اٹھے تھے۔ اس تعلق سے صفائی پیش کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’کہا جا رہا ہے کہ سمجھوتہ جلدی کروا دیا۔ سمجھوتہ سب نے مل کر کیا۔ دوسری طرف گھروں میں لاشیں رکھی تھیں۔ تحریک کو بگاڑنے والے لوگ ایسے الزام لگاتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر مملکت راجیش مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’استعفیٰ نہیں ہوگا تو یہاں سے تحریک کا اعلان کریں گے۔ لکھنؤ میں بڑی پنچایت ہوگی۔ ملک کے ہر ضلع میں ’استھی کلش‘ جائیں گے، لوگ خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 24 اکتوبر کو لوگ انھیں ندی میں بہائیں گے، 26 تاریخ کو لوگ لکھنؤ آئیں گے۔‘‘ اس دوران دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے سنیوکت کسان مورچہ نے اعلان کیا کہ گاؤں میں جان گنوانے والے کسانوں کی یاد میں اسمارک بنایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined