امریکہ-ایران جنگ: مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملی راحت بھری خبر، انڈیگو کی فلائٹس پرواز بھرنے کو تیار

انڈیگو ایئرلائنس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کر بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور یوروپ کے چنندہ راستوں کے لیے انڈیگو کی پروازیں اپنی خدمات شروع کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو فلائٹ (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ ایران پر حملہ اور اس کے بعد جوابی حملوں سے پیدا حالات کے درمیان ایک راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ انڈیگو ایئرلائنس نے مطلع کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے دہلی اور ممبئی کے لیے کئی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کی مکمل معلومات دیتے ہوئے انڈیگو ایئرلائنس نے بتایا کہ ہندوستان کے جن شہروں کے درمیان یہ پروازیں چلیں گی ان میں ممبئی، دہلی، بنگلورو، حیدرآباد اور کوژیکوڈ (کالی کٹ) جیسے اہم شہر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ یو اے ای کے دبئی، ابوظبی، سعودی عرب کے جدہ، ریاض، مدینہ اور عمان کے مسقط سے ہندوستان کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔ ایئرلائن نے باقاعدہ پروازوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

اس تعلق سے انڈیگو ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور یوروپ کے منتخب راستوں کے لیے انڈیگو کی پروازیں چلائی جائیں گی۔ چونکہ مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں صورتحال مسلسل بدل رہی ہے، اس لیے ایئرلائن متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ اس خطے میں اور ساتھ ہی یوروپ کے منتخب روٹس پر اپنے نیٹورک کو بتدریج دوبارہ شروع کر سکے۔


ایئرلائن نے پروازوں سے متعلق جو فہرست جاری کی ہے، اس میں 16 سے 28 مارچ 2026 کے درمیان چلنے والی پروازیں شامل ہیں۔ یہ بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ انڈیگو نے صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چند باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔ مثلاً پروازوں کے شیڈول میں کم وقت کے نوٹس پر تبدیلی ہو سکتی ہے۔ جن صارفین کے پاس کنفرم پی این آر ہوگا اور جنہیں مدد کی ضرورت ہوگی، وہ کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایئرلئان نے کہا کہ ہم اس بدلتی ہوئی صورتحال کے دوران اپنے صارفین کو تعاون فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں صارفین کے تعاون، صبر اور سمجھ بوجھ کی بھی ستائش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔