ملک میں کورونا ویکسی نیشن 96 کروڑ کے قریب

ملک میں کل ویکسی نیشن 95 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار 49 تک جا پہنچی ہے۔ آج شام تک 96 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی توقع ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اور یہ 96 کروڑ کے ہندسہ کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 65 لاکھ 86 ہزار 92 افراد کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک میں کل ویکسی نیشن 95 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار 49 تک جا پہنچی ہے۔ آج شام تک 96 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26579 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے کووڈ- 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار 57 ہو گئی ہے اور اس کی شرح 98.04 فیصد ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ- 19 کے 14313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ 14 ہزار 900 کووڈ19 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ،اور یہ شرح0.63 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 81 ہزار 766 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 58 کروڑ 50 لاکھ 38 ہزار 43 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔