قومی خبریں

تقسیم ہند تاریخی غلطی، ملک کے سبھی مسلمانوں کو اٹھانا پڑا نقصان: فاروق عبداللہ

وارانسی میں پی ایم مودی کی عظیم الشان تقریب پر فاروق عبداللہ نے کہا ’’مبارک ہو، یہ اچھی بات ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم مودی کو دوسرے مذاہب کو بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ وہ صرف ایک مذہب کے وزیر اعظم نہیں۔‘‘

فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی 

نیشنل کانفرنس کے قومی سربراہ فاروق عبداللہ نے ہندوستان کی تقسیم کو ایک بہت بڑی تاریخی غلطی بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا نقصان صرف کشمیریوں کو ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کے مسلمانوں کو بھگتنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ ملک ایک رہتا تو طاقت بھی رہتی اور ملک میں بھائی چارہ بھی رہتا۔

Published: undefined

ہندوستان کی تقسیم کو لے کر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ دیے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے قومی سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم ایک بہت بڑی تاریخی غلطی تھی۔ اس کا نقصان پورے ملک کو بھگتنا پڑا ہے۔

Published: undefined

کاشی وشوناتھ مندر کی از سر نو تعمیر اور وارانسی میں منعقد عظیم الشان تقریب کے تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’مبارک ہو، یہ اچھی بات ہے۔ حالانکہ وزیر اعظم مودی کو دوسرے مذاہب کو بھی توجہ دینی چاہیے، کیونکہ وہ صرف ایک مذہب کے نہیں پورے ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں۔ ہندوستان میں بہت سارے مذاہب ہیں۔‘‘

Published: undefined

راجستھان کے جے پور میں مہنگائی ہٹاؤ ریلی میں ہندو اور ہندوتوا کو لے کر راہل گاندھی کے ذریعہ دیے گئے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ کوئی مذہب برا نہیں ہوتا ہے، انسان برے ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ امید کریں گے کہ ہندو اصل ہندو بنے اور اپنے مذہب پر عمل کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو