قومی خبریں

این سی پی بمقابلہ این سی پی: اجیت پوار دھڑے کا شرد پوار دھڑے سے قبل سپریم کورٹ سے رجوع، کیویٹ داخل

چھ مہینے سے زیادہ وقت جاری رہنے والی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے این سی پی میں تنازعہ کا تصفیہ کیا اور اجیت پوار کی قیادت والے دھڑے کو اصل این سی پی قرار دے دیا

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار اور اجیت پوار</p></div>

شرد پوار اور اجیت پوار

 

تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو اصل این سی پی قرار دیا ہے۔ کمیشن کے اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں شرد پوار کے دھڑے نے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن جلد ہی اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ تاہم، اس سے پہلے بھی اجیت پوار گروپ نے بدھ کو عدالت میں ایک کیویٹ داخل کیا تھا۔ ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں اپوزیشن کی طرف سے دائر کسی بھی درخواست پر ان کی بھی سماعت کی جائے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چھ ماہ سے زیادہ چلی 10 سے زیادہ سماعتوں کے بعد الیکشن کمیشن نے این سی پی میں تنازعہ کو حل کیا اور اجیت پوار کی قیادت والے دھڑے کے حق میں فیصلہ دیا۔ اب این سی پی کا نام اور انتخابی نشان 'گھڑی' اجیت پوار کے پاس رہے گا۔ شرد پوار دھڑے نے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ وہیں، ادھو، مہاویکاس اگھاڑی میں ان کے حلیف، شیو سینا اور کانگریس نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت کی اور عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف اجیت پوار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں صرف اکثریت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ تقریباً 50 ایم ایل اے ان کے ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ بیشتر ضلعی صدور اور پارٹی سیل کے سربراہان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اجیت پوار نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرنے والے شرد پوار کے بیان پر اجیت پوار نے کہا کہ ہر کسی کو ایسا کرنے کا حق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined