قومی خبریں

جموں و کشمیر: پی ڈی پی کے امیدواروں کا اعلان، محبوبہ مفتی اننت ناگ سے لڑیں گی الیکشن

محبوبہ مفتی پہلے بھی اننت ناگ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ پی ڈی پی نے سری نگر سے نوجوان لیڈر محمد وحید الرحمان پرہ اور بارہمولہ سے راجیہ سبھا کے سابق رکن فیاض احمد میرکوامیدواری دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 
SJ

لوک سبھا انتخابات کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے وادی میں اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سے الیکشن لڑیں گی جبکہ سری نگر سے پارٹی نے اپنے یوتھ ونگ کے لیڈر محمد وحید الرحمان پرہ اور بارہمولہ سے سابق راجیہ سبھا رکن فیاض احمد میر کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

پی ڈی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ سرتاج مدنی نے کہا کہ پارٹی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ سری نگر سے اور راجیہ سبھا کے سابق رکن میر فیاض بارہمولہ سے الیکشن لڑیں گے۔ محبوبہ مفتی اور سرتاج مدنی نے پریس کانفرنس میں پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی جموں خطہ کی 2 سیٹوں ادھم پور اور جموں پر کانگریس کی حمایت کرے گی۔

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ نیشنل کانفرنس نے ان سے کسی مشاورت کے بغیر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پی ڈی پی کارکن کافی مایوس ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اننت ناگ اور راجوری پونچھ کے لوگوں سے کہا کہ وہ پی ڈی پی کو مضبوط کریں اور انہیں لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے مسائل کو اٹھانے کا موقع دیں۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملک کی صورتحال سب کے سامنے عیاں ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے ہی ہم نے انڈیا الائنس کے ساتھ جانے کافیصلہ لیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ذاتی خواہش تھی کہ ہم جموں وکشمیر میں متحدہ ہو کر الیکشن لڑیں اور اس ضمن میں ہم نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو مکمل اختیار دیا تھا۔ مگر فاروق عبداللہ نے ہم سے پوچھے بغیر ہی کشمیر کی تین پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کردیا۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کی 3 پارلیمانی نشستوں پر پی ڈی پی نے امیدوار کھڑے کیے ہیں لیکن لداخ اور جموں کی تین سیٹوں پر پارٹی انڈیا الائنس کی حمایت کرے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ بی جے پی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیر میں بات کرنا بھی جرم بن گیا ہے جو بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہارکرتا ہے اسے ملک دشمن قراردے کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جارہا ہے۔

Published: undefined

پی ڈی پی منشور کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا ’میری آواز ہی میرا منشور ہے۔‘ واضح رہے کہ اننت ناگ سیٹ پر محبوبہ مفتی کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف اور ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد سے ہوگا، جب کہ بی جے پی اور دیگر علاقائی پارٹیوں نے ابھی اس سیٹ سے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ محبوبہ مفتی پہلے ہی اننت ناگ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined