یوپی میں آوارہ کتوں کی دہشت، ایک خاتون کو نوچ نوچ کر مار ڈالا

جاں بحق ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون تین روز قبل اس علاقے میں آئی تھی اور گاؤں کے باہر نہر کے کنارے رہ رہی تھی

<div class="paragraphs"><p>آوارہ کتے / تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

آوارہ کتے / تصویر: سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

یوں تو آوارہ کتوں کے حملے کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں، مگریوپی کے کشی نگر ضلع سے آنے والی یہ خبر نہایت دلدوز ہے۔ ہوا یوں ہے کہ یوپی کے کشی نگر ضلع کے ننہو منڈیرا گاؤں کے پاس آوارہ کتوں نے ذہنی طور پر معذور ایک خاتون کو نوچ نوچ کر مار ڈالا۔ اس خاتون کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے۔

چوکی کے انچارج وکرم اجیت رائے کے مطابق ہفتہ (6 اپریل) کو ننہو منڈیرا گاؤں میں نہر کے پاس مقامی لوگوں نے جزوی طور پر کھائی ہوئی ایک لاش ملی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ خاتون تین روز قبل اس علاقے میں آئی تھی اور گاؤں کے باہر نہر کے کنارے رہ رہی تھی۔


حکام نے تصدیق کی کہ اس کے پورے جسم پر خاص طور پر اس کی آنکھوں اور گردن پر گہرے زخم تھے۔ گاؤں کے پردھان سریش کشواہا نے کہا کہ آوارہ کتوں کی دہشت کے حوالے سے کئی درخواستیں دی گئیں لیکن حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس علاقے کے آفیسر (سی او) کپتان گنج راج کمار برنوال کے مطابق اس علاقے میں مرغی پالنے کے بہت سے فارم ہیں، جہاں پر مرغیوں کے گوشت کھانے کے بعد کتے جارح ہوگئے ہیں اور لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔