قومی خبریں

گروگرام کے بسئی چوک میں شدید آتشزدگی، 100 سے زیادہ جھگیاں جل کر خاک

فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ٹیم نے لوگوں کو فوری طور پر آگ سے محفوظ نکال کر ایک بڑا حادثہ ٹال دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 
u

گروگرام کے بسئی چوک کے پاس موجود جھگیوں میں آج صبح 6 بجے آگ لگ گئی۔ تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے کچھ منٹ میں ہی شدید شکل اختیار کر لی اور آس پاس کی 100 سے زیادہ جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے انہیں خاکستر کر دیا۔ آگ لگنے پر یہاں رہنے والے لوگ فوری طور پر باہر آ گئے، اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی 10 سے زیادہ ٹیموں نے تین گھنٹے میں بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔

Published: undefined

سیکٹر 37 فائر اسٹیشن افسر نے بتایا کہ صبح 6 بجے بسئی چوک پر جھگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس پر یہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھیجی گئیں۔ آگ کافی تیز لگی تھی، اس لیے بھیم نگر، ادیوگ وِہار فائر اسٹیشن سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلانی پڑی۔ تقریباً تین گھنٹے کے بعد صبح پونے نو بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کو بجھانے میں تینوں فائر اسٹیشنوں سے 15 سے زیادہ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ فائر اسٹیشن نے بتایا کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ سول ڈیفنس نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سب سے پہلے لوگوں کو محفوظ طور پر گھروں سے باہر نکالنے پر توجہ دی۔ جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا اور سبھی لوگوں کو محفوظ طور پر بچا لیا گیا ہے۔

Published: undefined

فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی جانچ میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ مانا جا رہا ہے لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ فائر محکمہ اور مقامی انتظامیہ نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ اس حادثے کی وجہ کا پتہ چل سکے۔ متاثر لوگوں کے لیے راحت اور امدادی انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined