قومی خبریں

جھارکھنڈ: پلاموں میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد 19 فروری تک انٹرنیٹ بند، کئی لوگوں کے خلاف کیس درج، 13 گرفتار

بدھ کے روز پلاموں کے پانکی میں مہاشیوراتری کے لیے تورندوار بنانے پر تنازعہ میں دو طبقہ کے درمیان پرتشدد تصادم شروع ہوا تھا، جس میں ایک مکان، دو بائک اور دو دکانوں میں آگ لگا دی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

جھارکھنڈ کے پلاموں ضلع واقع پانکی میں دو طبقات کے درمیان پتھر بازی اور پرتشدد ٹکراؤ کے واقعہ کے دوسرے دن جمعرات کو حالات قابو میں رہی، لیکن کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس 19 فروری تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس درمیان پولیس نے تشدد کے ملزم 13 لوگوں کو گرفتار کر جمعرات کو جیل بھیج دیا ہے۔ معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 40-30 نامزد کے علاوہ 1000 سے زیادہ نامعلوم لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

پلاموں کے ڈپٹی کمشنر اے ڈوڈے اور ایس پی چندن سنہا نے بتایا کہ ہنگامہ اور شرپسندی پھیلانے والے کسی بھی شخص کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ لوگوں سے صبر اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے پوسٹ پر بھی سخت نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ جمعرات کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پانکی بازار میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ اس کی قیادت پلاموں کے زونل آئی جی راج کمار لکڑا خود کر رہے تھے۔

Published: undefined

دوسری طرف آج کثیر فورس کے ساتھ پورے علاقے میں فلیگ مارچ کرنے کے بعد پلاموں کے آئی جی راج کمار لکڑا نے بتایا کہ آج دونوں گروپوں سے مثبت گفتگو ہوئی۔ ان کی طرف سے اچھا رِسپانس ملا ہے۔ ہم حالات کو بہتر انداز سے قابو میں کر رہے ہیں۔ آئندہ 2-1 دنوں میں حالات معمول پر آ جائیں گے۔ اس واقعہ کے تعلق سے 2 ایف آئی آر درج کی گئی ہے جب کہ 11 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 40-30 نامزد کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل بدھ کے روز پانکی میں مہاشیوراتری کے موقع پر تورندوار بنانے کے تنازعہ میں دو طبقات کے درمیان پتھر بازی اور پرتشدد تصادم ہوا تھا۔ ایک مکان، دو بائک اور دو دکانیں آگ کے حوالے کر دی گئی تھیں۔ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک شہر کا مسجد چوک علاقہ جنگ کا میدان بنا رہا تھا۔ ڈیڑھ درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ کئی پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹ لگی ہے جس میں علاقے کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آلو کمار ٹوڈو بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

اس واقعہ کو لے کر پورے پانکی بازار میں اگلے حکم تک دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو ضلع کے اعلیٰ افسران نے پانکی میں ہی کیمپ کیے رکھا اور اس دوران پلاموں کے زونل آئی جی کی قیادت میں سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ پورے ضلع میں پولیس گشتی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس ہر آنے جانے والے پر نظر رکھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined