بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سورا بھاسکر نے خاموشی کے ساتھ فہد احمد سے کر لی شادی، چاہنے والے حیران

شوہر فہد زرار احمد کے لیے ایک پیارا سا نوٹ شیئر کرتے ہوئے سورا بھاسکر نے لکھا ہے کہ ’’کبھی کبھی آپ کسی چیز کو دور دور تک تلاش کرتے ہیں، لیکن وہ آپ کے آس پاس ہوتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سورا بھاسکر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سورا بھاسکر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایسے وقت میں جب مشہور ہستیاں، خصوصاً فلمی ہیرو-ہیروئن اپنی شادی کو ایک بہت بڑا ایونٹ بنا دیتے ہیں اور شادی سے پہلے کی رسموں اور شادی کے بعد کی سرگرمیوں کو خوب لائم لائٹ دیتے ہیں، سورا بھاسکر نے انتہائی خاموشی کے ساتھ کورٹ میرج جیسا قدم اٹھایا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سماجی معاملوں میں کھل کر اپنی رائے رکھنے والی سورا بھاسکر نے مسلم پالیٹیکل ایکٹیوسٹ یعنی سیاسی کارکن فہد زرار احمد سے شادی کی ہے اور اس کی خبر انھوں نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔ انھوں نے فہد کے لیے ایک اسپیشل نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

دراصل سورا بھاسکر نے انسٹاگرام ہینڈل پر 2 منٹ 4 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعہ انھوں نے بتایا کہ کس طرح دونوں نے ایک ساتھ کئی تحریکوں میں آواز بلند کی تھی اور دونوں کا رشتہ کیسے دھیرے دھیرے بدلتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچا۔ سورا بھاسکر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فہد زرار احمد کے لیے ایک پیارا سا نوٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کبھی کبھی آپ کسی چیز کو دور دور تک تلاش کرتے ہیں، لیکن وہ آپ کے آس پاس ہوتی ہے۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پا لیا۔ میرے دل میں آپ کا استقبال ہے فہد زرار احمد۔‘‘


سورا بھاسکر کے اس طرح خاموشی سے شادی کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے حیران ہیں۔ جیسے ہی اداکارہ نے اپنی شادی کی خبر کنفرم کی، انھیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین سورا بھاسکر اور فہد احمد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔