قومی خبریں

ایئر انڈیا کو پیچھے چھوڑ انڈیگو ایئرلائنز نے نئی تاریخ رقم کی، 500 نئے ایئرکرافٹ خریدنے کا معاہدہ

انڈیگو ایئرلائنز نے ایئربس کے 500 ایئرکرافٹ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، کسی بھی ہندوستانی کمپنی کے ذریعہ اتنی بڑی تعداد میں طیارہ خریدنے کا یہ پہلا معاملہ ہے، اس سے پہلے ایئر انڈیا نے 470 طیارے خریدے تھے

انڈیگو، تصویر یو این آئی
انڈیگو، تصویر یو این آئی 

پرائیویٹ سیکٹر کی ہندوستانی ایئرلائنز انڈیگو نے تاریخ رقم کی ہے۔ انڈیگو آپریٹ کرنے والی کمپنی انٹر گلوب ایوی ایشن نے ایئربس کو 500 نئے ایئر بس اے 320 فیملی ایئرکرافٹ خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔ کسی بھی ہندوستانی ایئرلائنز کے ذریعہ ایک ساتھ دیا جانے والا یہ سب سے زیادہ طیاروں کا آرڈر ہے۔ ان طیاروں کی ڈیلیوری 2020 سے 2035 کے درمیان کیے جانے کی امید ہے۔

Published: undefined

اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ اتنے طیارہ خریدنے والی انڈیگو دنیا کی پہلی ایئرلائنز بن گئی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان سے ہی ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر انڈیا نے ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ 470 نئے طیارے خریدنے کے لیے سودے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

انڈیگو کے تازہ سودے کے لیے ہوئے اس تاریخی خریداری ایگریمنٹ پر انڈیگو کے پرموٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر راہل بھاٹیا، انڈیگو کے سی ای او پیٹرس ایلبرس اور ایئربس کے سی ای او گلاب فوری نے پیرس ایئر شو 2023 کے دوران دستخط کیے۔ اس بارے میں ایئربس نے ٹوئٹ کر کہا کہ اس معاہدہ کے ذریعہ ہندوستان میں سستے ہوائی سفر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

اس معاہدے کے بارے میں انڈیگو کے سی ای او پیٹرس ایلبرس نے کہا کہ اس آرڈر کے ساتھ ہی انڈیگو کے لیے 1000 طیاروں کا آرڈر ایک دہائی کے لیے ہو چکا ہے، جو انڈیگو کے اپنے مشن کو پورا کرنے، ہندوستان کی معاشی ترقی کو رفتار دینے کے ساتھ موبلٹی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined