قومی خبریں

ہندوستان نے ’طالبان حکومت‘ کو ماننے سے کیا انکار، خواتین کے حالات پر فکرمند

ہندوستان کے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’افغانستان میں خواتین اور اقلیتی طبقہ کے حالات قابل افسوس ہیں، جو کچھ وہاں ہو رہا ہے اسے مناسب نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔‘‘

ایس جے شنکر / یو این آئی
ایس جے شنکر / یو این آئی 

افغانستان میں طالبان کے ذریعہ حکومت تشکیل دیے جانے کے اعلان کے بعد پہلی بار ہندوستان نے کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے اس حکومت کو ماننے سے صاف لفظوں میں انکار کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز ہندوستان کے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے صاف کر دیا کہ وہ طالبان کی نئی حکومت کو ایک انتظام (ڈسپنسیشن) سے زیادہ کچھ نہیں مانتے ہیں، او راس میں بھی سبھی طبقات کو شامل نہ ہونے سے فکرمند ہیں۔ ایس جے شنکر نے افغانستان میں خواتین اور اقلیتی طبقہ کے حالات پر بھی افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مناسب نہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کی نئی حکومت کے تعلق سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی زمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہندوستان نے آسٹریلیا سے اقوام متحدہ کے 2593 بل کو نافذ کرنے سے متعلق بات کی۔ اس بل کے تحت کسی بھی ملک کو دہشت گردی کو فروغ دینے سے روکنے پر زور دیا جاتا ہے۔ ہفتہ کے روز ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئی ٹو پلس ٹو میٹنگ کے بعد وزیر خارجہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں سامنے رکھیں۔

Published: undefined

جے شنکر نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ٹو پلس ٹو میٹنگ میں افغانستان میں ڈسپنسیشن (انتظام) یعنی مشمولہ حکومت اور خواتین و اقلیتوں کے حالات پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میری پائن نے بھی کہا کہ افغانستان کی زمین کو دہشت گردی کی پیداوار کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ افغانستان میں انسانی امداد کو لے کر انھوں نے ٹو پلس ٹو میٹنگ میں ہندوستان سے تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز