بی جے پی کو جھٹکا دینے کے لیے شیوسینا تیار، یو پی میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

یو پی شیوسینا صدر ٹھاکر انل سنگھ کا کہنا ہے کہ یو پی کی بی جے پی حکومت برہمنوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی ہے، ریاست میں طبی اور تعلیمی صورت حال بھی بدتر انتظامات کی وجہ سے خراب ہیں۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، یو این آئی
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل شیوسینا نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ مہاراشٹر میں برسراقتدار پارٹی شیوسینا نے آئندہ اسمبلی انتخاب میں اتر پردیش کی سبھی 403 اسمبلی سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیوسینا کی مقامی مجلس عاملہ کی آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں شیوسینا لیڈروں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت میں ریاست کا نظام قانون پوری رح سے فیل ہو گیا ہے اور بہن-بیٹیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

میٹنگ میں ریاستی شیوسینا سربرہ ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت برہمنوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں طبی اور تعلیمی حالت انتہائی خراب ہے، اس کے ساتھ ہی بے روزگاری و مہنگائی سے بھی عوام بری طرح بے حال ہے۔ اس لیے شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور عوام کو ایک بہتر حکومت دینے کے لیے قدم بڑھائے گی۔


واضح رہے کہ اتر پردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کئی چھوٹی پارٹیوں نے اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے بڑی پارٹیوں کے لیے پریشانیاں کھڑی ہو گئی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے بھی 100 اسمبلی سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کی بات کہی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلم اکثریتی اسمبلی حلقے ان کا ہدف ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔