تیل کے ٹینکر پر قبضہ کرنے کے بعد ٹرمپ کا پوتن اور شی جن پنگ کو کھلا چیلنج
امریکی صدر ٹرمپ نے ولادیمیر پوتن اور شی جن پنگ کو براہ راست چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو آج روس تمام یوکرین پر قبضہ کر لیتا۔

امریکہ نے بحر اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی محکمہ داخلہ نے اس آپریشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پوتن اور شی جن پنگ کو براہ راست چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں۔
بحر اوقیانوس میں امریکی آپریشن کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو آج روس تمام یوکرین پر قبضہ کر لیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'وہ واحد ملک جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں وہ نیا امریکہ ہے جسے ڈونالڈ ٹرمپ نے بنایا ہے۔' ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو ہماری حمایت کرے یا نہ کرے ہم ہمیشہ ان کی حمایت کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا، "ان تمام بڑے نیٹو ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پہلے اپنی جی ڈی پی کا صرف 2 فیصد ادا کر رہے تھے، اور ان میں سے اکثر میرے صدر بننے تک ادائیگی نہیں کر رہے تھے۔ امریکہ بے وقوفانہ طور پر ان کی قیمت ادا کر رہا تھا۔ میں نے عزت سے انہیں جی ڈی پی کے 5 فیصد تک پہنچایا، اور اب وہ فوراً ادائیگی کر رہے ہیں۔ سب نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، لیکن ایسا ہوا کیونکہ سب سے بڑھ کر، وہ میرے دوست ہیں۔"
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبل انعام نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں نے اکیلے ہی آٹھ جنگیں ختم کر وائیں۔ نیٹو کے رکن ناروے نے مجھے امن کا نوبل انعام نہیں دیا، تاہم کیا فرق پڑتا ہے کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ امریکہ کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں ہے۔ مجھے شک ہے کہ اگر نیٹو کی واقعی ضرورت تھی تو وہ ہمارے لیے کھڑا ہو جائے گا۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔