قومی خبریں

ہندوستان نے چین کا سفر کر رہے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی

وزارت خارجہ نے بیجنگ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ حکام مستقبل میں کسی بھی چینی ہوائی اڈے سے گزرنے والے ہندوستانی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے پیر یعنی 8 دسمبرکو اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  وہ چین کا سفر کرتے وقت یا دوسری منزلوں تک پہنچنے کے لیے چین سے گزرتے وقت مناسب احتیاط برتیں۔ نئی دہلی نے اپنے شہریوں کے لیے یہ ایڈوائزری اروناچل پردیش کی ایک خاتون کو شنگھائی ہوائی اڈے پر حراست میں لیے جانے کے دو ہفتے بعد جاری کی جب چینی حکام نے اس کے ہندوستانی  پاسپورٹ کو ٹرانزٹ کے دوران درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہم توقع کرتے ہیں کہ چینی حکام اس بات کی یقین دہانی کرائیں گے کہ چینی ہوائی اڈوں سے گزرتے وقت ہندوستانی شہریوں کو منتخب طور پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا، من مانی طور پر حراست میں نہیں  لیا جائے گا، یا ہراساں نہیں کیا جائے گا، اور یہ کہ چینی فریق بین الاقوامی ہوائی سفر کے ضوابط کا احترام کریں گے۔"

Published: undefined

رندھیر جیسوال نے یہ بیان 21 نومبر کو اروناچل پردیش میں پیدا ہوئی ایک  خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا، انہوں نے کہا، ’’وزارت خارجہ ہندوستانی شہریوں کو چین کا سفر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتی ہے‘‘۔

Published: undefined

اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی شہری پریما وانگجوم تھونگ ڈوک نے الزام لگایا کہ انہیں 21 نومبر کو لندن سے جاپان جاتے ہوئے تین گھنٹے کے اسٹاپ اوور کے دوران چینی امیگریشن حکام نے 18 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے ان کا ہندوستانی پاسپورٹ قبول کرنے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی جائے پیدائش کی جگہ  اروناچل پردیش لکھا ہوا ہے اور اروناچل پردیش چین کا حصہ ہے۔

Published: undefined

اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد ہندوستان نے اس معاملے کو چین کے ساتھ سختی سے اٹھایا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے 25 نومبر کو کہا، "چینی حکام ابھی تک اپنے اقدامات کی وضاحت نہیں کر سکے، جو بین الاقوامی ہوائی سفر سے متعلق کئی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ چینی حکام کے اقدامات ان کے اپنے ضوابط کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں، جو تمام ممالک کے شہریوں کو 24 گھنٹے ویزا فری ٹرانزٹ کی اجازت دیتا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined