نوجوان نے صرف ٹپ کے پیسوں سے خریدلی 10 لاکھ کی کار

پروین جوشیلکر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جب آپ کروز شپ پر کام کرتے ہیں تو آپ اپنی ٹپس سے سب کچھ خرید سکتے ہیں۔ اس نے مزید لکھا کہ وہ اپنی تنخواہ کو بچالیتا ہے، اس کا کام صرف ٹپس سے چل جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

لوگ انٹرنیٹ پر طرح طرح کے دعوے کرتے ہوئے مواد شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ہندوستانی نوجوان نے سوشل میڈیا پر اپنا ریل شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کروز شپ پر کام کرتا ہے اور ٹپ میں ملنے والے پیسے کو بچا کر اس نے 10 لاکھ روپے کی کار خریدلی ہے۔

کروز شپ پر کام کرنے والے اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ الگ الگ جہازوں پر کام کرتا ہے اور کروز شپ بلاگر بھی ہے۔ وہ جہاز پر گزارے گئے لمحات کو کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔ اس نے ایسا ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے کام پر ملنے والی ٹپس سے 10 لاکھ روپے کی کار خریدی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر@pravinjoshilkar_cruisevlogger نام کے ہینڈل سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اس پوسٹ کے ذریعہ اس نے شپ پر موجود یورپی اور امریکی مہمانوں کا ٹپس کی شکل میں اچھی خاصی رقم دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔


پروین جوشیلکر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جب آپ کروز شپ پر کام کرتے ہیں تو آپ اپنی ٹپس سے سب کچھ خرید سکتے ہیں۔ اس نے وضاحت کی کہ وہ اپنی تنخواہ کو بچالیتا ہے۔ اس کا کام صرف ٹپس سے چل جاتا ہے۔اس نے پوسٹ میں بتایا کہ تنخواہ مستقبل کے لیے ہے بھائی! شیئر کی گئی تصویر میں وہ اپنی گاڑی کے قریب کھڑا نظر آ رہا ہے۔

پروین جوشیلکر کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے مطابق وہ ایک کروز شپ مواد تخلیق کرنے والا آدمی ہے اور ایک اطالوی کروز جہاز پر بٹلر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔ اس نے ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے اور اپنی ویڈیوز اور ریلز کے ذریعے لوگوں کو کروز بحری جہازوں پر کیریئر بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس کی پوسٹ پر بے شمار ردعمل سامنے آئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ مبارک ہو بھائی آگے بڑھتے رہو، ایک اور نے لکھا کہ بہت خوب بھائی، وہیں ایک دیگر صارف نے لکھا کہ میں اس طرح کی نوکری کے لیے اپلائی کرنا چاہتا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔