قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں ژالہ باری کے ساتھ زوردار بارش، کسانوں کی فصلیں برباد، کانگریس کا حمایتی قیمت میں اضافہ کا مطالبہ

راجدھانی بھوپال کے علاوہ مندسور، رتلام، راج گڑھ، شاجاپور، سیہور وغیرہ اضلاع میں پیر کی رات تیز ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں پیر کی رات ہوئی بارش اور ژالہ باری سے کئی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا سروے کرنے کی بات کہی ہے، وہیں کانگریس نے کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے علاوہ امدادی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راجدھانی بھوپال کے علاوہ مندسور، رتلام، راج گڑھ، شاجاپور، سیہور کے اضلاع میں پیر کی رات تیز ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کھیتوں میں کھڑی چنے اور گندم کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں جب کہ آنے والے دنوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر جیتو پٹواری نے کہا ہے کہ مغربی مدھیہ پردیش میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے 80 فیصد کسانوں کی گندم اور چنے کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پوری ریاست میں یہی صورتحال ہے، آلو کے کاشتکار بھی مسائل کا شکار ہیں۔ کسانوں کے آلو 3 سے 4 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انہوں نے جو بیج بویا ہے اسی کی قیمت 7 سے 8 روپے فی کلو تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے بات کرے اور گیہوں کی امدادی قیمت 3000 روپے فی کوئنٹل مقرر کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined