
تصویر: @JPNadda
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ شعبۂ صحت میں تعاون کو نئی رفتار دی ہے۔ نڈا نے افغانستان کے وزیر صحت مولوی نور جلال جلالی اور نیپال کی وزیر صحت اور آبادی ڈاکٹر سدھا شرما گوتم کے ساتھ الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ وزارت صحت کے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل سے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق ان ملاقاتوں میں ہندوستان کی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کے تحت انسانی امداد اور صحت کی شراکت داری پر زور دیا گیا۔
Published: undefined
افغانستان کے وزیر کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان نے صحت کی دیکھ بھال میں تعاون اورانسانی امداد کے لیے اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔ ادویات کی طویل مدتی فراہمی پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کینسر کی ادویات اور ویکسین کی علامتی منتقلی کی گئی۔ اس کے علاوہ ادویات، ویکسین اور 128 سلائس سی ٹی اسکینر کی بڑی کھیپ افغانستان بھیجی جا رہی ہے۔ یہ امداد افغانستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Published: undefined
نیپال کی وزیر صحت ڈاکٹر سدھا شرما گوتم سے ملاقات بھی اہم رہی۔ اس دوران ہندوستان- نیپال کے درمیان گہری صحت شراکت داری کی توثیق ہوئی۔ یہ بات چیت عوامی صحت، بنیادی ڈھانچے، صلاحیت سازی، ضروری ادویات اور ویکسین کی فراہمی، بیماریوں کی نگرانی، ڈیجیٹل صحت کے اقدامات اور ریگولیٹری تعاون پر مرکوز رہی۔ یہ کوششیں دونوں ممالک میں مضبوط، عوام پر مبنی صحت کے نظام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
Published: undefined
بعدازاں جے پی نڈا نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ افغانستان کے وزیر صحت مولوی نور جلال جلالی سے ملاقات ہوئی۔ ہندوستان نے افغانستان کے ساتھ انسانی امداد اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزائم کا اعادہ کیا اور دوائیوں کی طویل مدتی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کی ادویات اور ویکسین علامتی طورسے پیش کی گئیں جو افغانستان کے شہریوں کی طبی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کااظہار ہے۔ لوگوں کو ادویات، ویکسین اور 128 سلائس سی ٹی اسکینر کی ایک بڑی کھیپ بھی افغانستان بھیجی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ایک اور پوسٹ میں جے پی نڈا نے کہا کہ میں نے آج نئی دہلی میں روایتی ادویات سے متعلق دوسری عالمی سربراہی کانفرنس کے موقع پر نیپال کی صحت اور آبادی وزیر ڈاکٹر سدھا شرما کے ساتھ گرمجوشی سے اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ہماری بات چیت نے ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کیا اور صحت کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔ ہم نے صحت طبی تعاون کو مضبوط کرنے اور آنے والے برسوں میں اپنے لوگوں کو ٹھوس فوائد کی فراہمی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے اپنے عزام کا اعادہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined