قومی خبریں

گجرات: اسکولی طلبا کے ’یا حسین‘ کی صدا بلند کرنے پر ہندو تنظیم ناراض، 4 اساتذہ معطل

اسکول میں جمعہ کے روز گربا کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں طلبا کے ایک گروپ نے ’یا حسین‘ کی صدا بلند کی۔ جس کے بعد اسکول کے دوسرے طلبا نے بھی ویسا ہی کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کھیڑا: گجرات کے کھیڑا ضلع کے ہاتھاج پرائمری اسکول کے چار اساتذہ کو محض اس لئے معطل کر دیا گیا کہ ان کی موجودگی میں اسکول کی ایک تقریب کے دوران بچوں نے ’یا حسین‘ کی صدا بلند کی۔ ضلع پرائمری تعلیم کے افسر کے ایل پٹیل نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’اتوار کی صبح، میں نے دیگر عہدیداروں اور پولیس ٹیم کے ہمراہ گاؤں کا دورہ کیا اور اسکول کے لوگوں سے بات چیت کے بعد چار اساتذہ کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ اسکول میں جمعہ کے روز گربا کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں طلبا کے ایک گروپ نے ’یا حسین‘ کی صدا بلند کی۔ جس کے بعد اسکول کے دوسرے طلبا نے بھی ویسا ہی کیا۔ ہندو دھرم سینا کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکولی طلبا کے اس طرح مسلمانوں سے وابستہ نعرہ لگانے سے اکثریتی طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ضلع پرائمری تعلیم کے افسر نے اس معاملے کی جانچ کر پرائمری تعلیمی دفتر کو پیر تک رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ معطل اساتذہ میں جاگرتی ساگر، سبرا بین وورا، ایکتا بین آکاشی اور سولن بین واگھیلا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہفتہ کے روز ہندو دھرم سینا کے لیڈران نے میری توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی، جس کے بعد ہاتھاج پرائمری اسکول کے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔‘‘

Published: undefined

ہندو دھرم سینا کے راجن تریپاٹھی نے کہا ’’گربا ہندو تہوار ہے، جس میں دوسرے مذہب کو فروغ دیا گیا۔ اس سے اکثریتی طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، لہذا ہماری تنظیم نے اساتذہ پر فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کیا ’’والدین کو اس کا علم تب ہوا جب طلبا نے گھر لوٹنے کے بعد یہ بتایا۔ مسلم گروپ کی ٹی شرٹ پہنے تقریباً 30 طلبا نے ’یا حسین‘ کی صدا بلند کرنی شروع کر دی، جس کے بعد دیگر طلبا نے بھی ان کے ساتھ نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined