قومی خبریں

کسان تحریک: پانی پت سے ہزاروں کسانوں کا دہلی کوچ

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر سردار گرنام سنگھ چڑھونی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کسان نہیں بلکہ تاجردوست ہیں، اس زرعی قوانین سے صرف سرمایہ داروں کوفائدہ ہوگا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

پانی پت: ہریانہ کے پانی پت ٹول پلازہ سے جمعرات کو بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر سردار گرنام سنگھ چڑھونی کی قیادت میں ہزاروں کسانوں نے دہلی کوچ کیا۔ کسان لیڈر چڑھونی نے دہلی کوچ سے قبل پانی پت ٹول پلازہ پرکسانوں اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کسان نہیں بلکہ تاجردوست ہیں۔ زرعی قوانین سے صرف سرمایہ داروں کوفائدہ ہوگا۔ ان قوانین کے نافذ ہونے سے پہلے کسان برباد ہوگا اورپھرمزدور، اناج، دال وغیرہ اتنی مہنگی ہوجائے گی کہ ملک کے عوام اناج کے دانے دانے کو محتاج ہوجائیں گے۔

Published: undefined

چڑھونی نے کہا کہ زرعی قوانین کے تعلق سے مرکزی حکومت سے کسان تنظیموں کی 11 میٹنگیں ہوچکی ہیں۔ اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت یہ نہیں سمجھ پائی کہ تینوں زرعی قوانین کیسے کسانوں کے لئے مفید ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ مرکزی حکومت اب زرعی قوانین کی آڑمیں ملک کی زراعت کو بالواسطہ سرمایہ داروں کو فروخت کرنے پرآمادہ ہے۔ وہیں بی کے یو کے ضلع صدر سدھیرجاکھڑ نے بی جے پی اورجے جے پی پر جم کرنشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والوں کو گاووں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Published: undefined

ادھر پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے بینرتلے چڑھونی کی قیادت میں کسان آج صبح ہی ٹول پلازہ پر جمع ہونے لگے تھے۔ کسانوں کے جماوڑے کے سبب قومی شاہراہ نمبر-44 کی دہلی جانے والی لین پر آمدورفت بندرہی۔ اس درمیان ڈی ایس پی رینک کے افسرموقع پر پہنچے اورمسٹر چڑھونی کی پانی پت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سشانک ساون سے بات چیت کرائی۔ دونوں کے درمیان 20 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ دونوں کے بیچ کس مدے پر گفتگو ہوئی، اس کی وضاحت مسٹر چڑھونی نے نہیں کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined