قومی خبریں

کسان تحریک پر بابا رام دیو نے کہا ’مسئلہ کا حل مذاکرہ سے نکلے گا، ضد سے نہیں‘

یوگا گرو بابا رام دیو نے کسان تحریک کے تعلق سے اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر حکومت تیار نہیں ہوگی، اس قانون میں کچھ تو کسانوں کے لیے بہتر ہوگا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری جنگ کے درمیان کسانوں نے امبانی-اڈانی کا تو بائیکاٹ کیا ہی ہوا ہے، انھوں نے بابا رام دیو کی کمپنی ’پتنجلی‘ کا بھی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ کئی کسان اس بات سے ناراض ہیں کہ بابا رام دیو کسانوں کے مسائل پر ان کی بات مودی حکومت تک نہیں پہنچا رہے اور انھیں کسانوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔ اب بابا رام دیو نے ایک نیوز چینل سے اس سلسلے میں بات کی ہے اور کسان تحریک کے ساتھ ساتھ زرعی قوانین پر مودی حکومت کے رویہ سے متعلق بھی اپنی رائے ظاہر کی ہے۔

Published: 29 Dec 2020, 9:10 PM IST

پتنجلی کے بائیکاٹ سے پریشان بابا رام دیو نے ’آج تک‘ سے بات چیت کےد وران انتہائی چالاکی کے ساتھ کسانوں کی بات بھی سامنے رکھی اور مودی حکومت کا بچاؤ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مذاکرہ اور تعاون سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے، ہٹھ یوگ (ضد) سے کچھ نہیں ہوتا۔‘‘ بابا رام دیو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کو کسانوں کے مطالبات پر غور کرنا چاہیے اور جو ترمیم کسان چاہتے ہیں، اسے کرنا چاہیے۔ کسانوں کو بھی درمیان کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ زرعی قوانین کو رد کرنے کی ضد بھی مناسب نہیں ہے۔ یہ ضد ختم ہونی چاہیے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اس وقت دونوں فریق کا رویہ ضدی والا ہے۔

Published: 29 Dec 2020, 9:10 PM IST

بابا رام دیو نے بات چیت کے دوران پی ایم نریندر مودی کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم کسانوں کا بہتر چاہتے ہیں، ان کی نیت کسان کی آمدنی دوگنی کرنے کی ہے، لیکن اس قانون سے کسانوں کو اگر اعتراض ہے تو اس پر حکومت کو عمل کرنا چاہیے۔ فی الحال درمیان کا راست یہی ہے۔‘‘ یوگا گرو نے یہ بھی کہا کہ ’’تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر حکومت تیار نہیں ہوگی، اس قانون میں کچھ تو کسانوں کے لیے بہتر ہوگا۔‘‘

Published: 29 Dec 2020, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Dec 2020, 9:10 PM IST