بہار میں سردی اور شدید کہرے کا قہر، کئی اضلاع میں حد بصارت کم رہنے کی پیش گوئی
ریاست کے مختلف حصوں میں صبح اور رات گئے کہرا اتنا شدید ہو رہا ہے کہ سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال 10 اور 11 جنوری کو بھی پورے دن برقرار رہ سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں سرد لہر جاری ہے۔ کئی اضلاع میں صبح 10 بجے تک کہرا چھایا رہا جس سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتے نظر آئے۔ بکسر، مونگیر، چھپرا، پٹنہ، فوربس گنج، سہرسہ، دربھنگہ اور ارول میں سرد دن کے حالات برقرار رہے، جبکہ چھپرا میں سرد لہر کا اثر دیکھا گیا۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے شیخ پورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ سبور (بھگلپور) میں سب سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شدید کہرے کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد بصارت کم ہوکر40 میٹر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کو بھی سردی اور کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔ شمالی اور جنوب مغربی بہار میں سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، کشن گنج، سپول، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اور مدھے پورہ کے لیے شدید کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں حد بصارت نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔
بہار میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ اس دوران مغربی ہواؤں نے لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔ ہر طرف لوگ ٹھرتے نظر آرہے ہیں جس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوری کے آغاز سے ہی موسم کا مزاج بدل گیا تھا۔ ٹھنڈ، سرد لہر، کولڈ ڈے اور شدید کہرے کی وجہ سےعام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ صبح اور رات گئے کہرا اتنا شدید ہو رہا ہے کہ سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال 10 جنوری کو بھی پورے دن برقرار رہ سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں سرد لہر جاری ہے۔ کئی اضلاع میں صبح 10 بجے تک کہرا چھایا رہا جس سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتے نظر آئے۔ بکسر، مونگیر، چھپرا، پٹنہ، فوربس گنج، سہرسہ، دربھنگہ اور ارول میں سرد دن کے حالات برقرار رہے، جبکہ چھپرا میں سرد لہر کا اثر دیکھا گیا۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے شیخ پورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ سبور (بھگلپور) میں سب سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شدید کہرے کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد بصارت کم ہوکر40 میٹر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کو بھی سردی اور کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔ شمالی اور جنوب مغربی بہار میں سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، کشن گنج، سپول، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اور مدھے پورہ کے لیے شدید کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں حد بصارت نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔
ریاست کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی بہار کے کچھ اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں کم از کم درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے تاہم پھر سے سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں کہرا بھی برقرار رہ سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔