کہرے کا قہر: دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، کئی افراد زخمی

مودی نگر کے بھوجپور تھانہ علاقے میں گھنے کہرے کے سبب حد نگاہ کافی کم تھی، جس سے سبھی گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

مودی نگر کے بھوجپور تھانہ علاقے میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بدھ کو صبح گھنے کہرے کی وجہ سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں تقریباً 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں نصف درجن سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس میں کئی لوگوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ ابھی تک کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گھنے کہرے کی وجہ سے حد نگاہ کافی کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سبھی گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکراتی ہوئی چلی گئیں۔ حالانکہ گاڑیوں کی رفتار کم تھی لیکن اچانک ہوئی ٹکر سے حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ ٹکر میں شامل گاڑیوں میں کاریں، ٹرک اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال بھیجنے کی کارروائی کی۔

حادثے کے بعد دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر لمبا جام لگ گیا جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے حادثہ کی شکار گاڑیوں کو موقع سے ہٹانے کا کام شروع کیا۔ اس دوران ٹریفک دھیمی رفتار سے چلتی رہی۔


واضح ہو کہ دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے (ڈی ایم ای) پر ضابطوں پر عمل نہیں کیے جانے سے آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے روڈ سیکوریٹی کمیٹی کی میٹنگ میں حکم بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود لاپروائی جاری ہے۔ یہاں پر غلط طریقے سے اسٹینڈ بھی بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسی، کار، بسوں کو روک کر مسافروں کو گاڑیوں پر بٹھایا اور اتارا جاتا ہے۔ جبکہ ضابطہ کے تحت دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر ایسا کرنا منع ہے۔ ان میں ایک پوائنٹ لال کنواں کے پاس، دوسرا پوائنٹ چھجارسی کے پاس، تیسرا پوائنٹ وجئے نگر کے پاس بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔