قومی خبریں

’نریندر مودی کا ہر وعدہ انتخابی جملہ ثابت ہوا‘، شرح بے روزگاری بڑھنے کی خبر پر کانگریس حملہ آور

کانگریس نے کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ 11 سالوں میں دن رات صرف ارب پتیوں کے لیے کام کیا اور نوجوانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا۔ انھوں نے وعدے تو ہوا ہوائی کیے، لیکن ہر وعدہ ’انتخابی جملہ‘ ثابت ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>بڑھتی بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

بڑھتی بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس 

 

بے روزگاری کے محاذ پر آج ایک بُری خبر یہ سامنے آئی کہ مئی ماہ کے دوران شرح بے روزگاری میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں ہندوستان کی بے روزگاری شرح بڑھ کر 5.6 فیصد ہو گئی ہے، جو اپریل میں 5.1 فیصد تھی۔ اس معاملے میں اب کانگریس مودی حکومت پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت میں نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ اس درمیان مزید ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی ماہ میں شرح بے روزگاری بڑھ کر 5.6 فیصد ہو گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’سامنے آئے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بے روزگاری نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ملک کے بے روزگاروں میں 83 فیصد نوجوان ہیں۔ آج ملک میں 45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہر گھنٹے 2 نوجوان بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرتے ہیں۔‘‘ ان حقائق کو پیش کرنے کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’آج نوجوانوں کے پاس نہ ملازمت ہے، نہ روزگار کے وسائل۔ نوجوان معاشی تنگی سے نبرد آزما ہیں اور قرض لے کر زندگی گزارنے کے لیے مجبور ہیں۔‘‘

Published: undefined

موجودہ حالات کے لیے کانگریس نے پوری طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’نریندر مودی نے گزشتہ 11 سالوں میں دن رات صرف ارب پتیوں کے لیے کام کیا اور نوجوانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا۔‘‘ نریندر مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’نریندر مودی نے وعدے تو ہوا ہوائی کیے، لیکن ان کا ہر ایک وعدہ ’انتخابی جملہ‘ ثابت ہوا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined