قومی خبریں

دیوبند: سی بی آئی کے معطل ڈی ایس پی کے گھر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

سی بی آئی کی اچانک چھاپہ ماری سے علاقہ کے لوگ حیرت زدہ تھے اور چہ می گوئیاں شروع ہو گئی تھیں، سی بی آئی نے میڈیا سمیت کسی کو بھی سی بی آئی کے معطل ڈی ایس پی کے گھر کے آس پاس تک آنے نہیں دیا۔

دیوبند میں راجیورشی کے گھر کے پاس لگی سی بی آئی افسران کی گاڑیاں
دیوبند میں راجیورشی کے گھر کے پاس لگی سی بی آئی افسران کی گاڑیاں تصویر عارف عثمانی

دیوبند: بینک دھوکہ دھڑی کے معاملہ میں معطل سی بی آئی کے ڈی ایس پی کے خلاف چل رہی تفتیش کے تحت آج سی بی آئی کی ٹیم نے دیوبند پہنچ کر ڈی ایس پی کے گھر پر چھاپہ ماری کی، صبح کے وقت دیوبند پہنچی سی بی آئی ٹیم خبر لکھے جانے تک ڈی ایس پی کے گھر پر ہی موجود تھی اور گھر کے اندر سخت جانچ پڑتال چل رہی تھی۔

Published: undefined

سی بی آئی کی ٹیم نے غازی آباد کی ٹریننگ اکیڈمی میں تعینات معطل ڈی ایس پی راجیو کمار رشی کے دیوبند میں ریلوے روڈ پر واقع لاجپت نگرمکان پر چھاپہ ماری کی ہے، آٹھ گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے سی بی آئی کے درجنوں افسران آٹھ گھنٹے بعد بھی شام پانچ تک معطل ڈی ایس پی کے گھر میں ہی موجود تھے۔ اس دوران ٹیم نے جہاں راجیو کمار رشی کے گھر میں سخت اور باریک بینی کے ساتھ جانچ کی، وہیں ان کے ایک قریبی دوست سے بھی گھنٹوں ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔

Published: undefined

سی بی آئی کی اچانک چھاپہ ماری سے جہاں پورے علاقہ کے لوگ حیرت زدہ تھے وہیں کالونی کے لوگ بھی چہ میگوئیاں کر رہے تھے، سی بی آئی نے میڈیا سمیت کسی کو بھی گھر کے آس پاس تک جانے نہیں دیا۔ حالانکہ سی بی آئی ٹیم صبح مقامی پولیس کے ساتھ راجیو رشی کے گھر پہنچی تھی لیکن گھر کے گیٹ سے ہی مقامی پولیس کو واپس کر دیا گیا تھا، حالانکہ اس دوران دو ہوم گارڈس کی ڈیوٹی گھر کے باہر رہی، ٹیم میں شامل اہلکار ایک دو مرتبہ باہر آنے پر وہاں موجود میڈیا اہلکاروں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کسی سے بھی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔ اتنا ہی نہیں گھر میں ہوئی نئی تعمیر وغیرہ کی بھی باریک بینی سے جانچ کی گئی، حالانکہ اس دوران میڈیا اہلکاروں نے ٹیم سے چھاپہ ماری کرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ راجیو رشی کے والد آنجہانی رمیش رشی شہر کے انکم ٹیکس کے معروف وکیل تھے اور راجیو کا بھائی بھی انکم ٹیکس کا وکیل ہے۔ بدھ کے روز جب سی بی آئی نے گھر پر چھاپہ ماری کی، تو سی بی آئی کی ٹیم نے گھر کی تمام خواتین سمیت گھر والوں کو لان میں جمع کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined