پنجاب کے سابق آئی جی امر سنگھ چہل نے خود کو گولی ماری، خودکشی نوٹ میں 8 کروڑ کے آن لائن فراڈ کا ذکر
امر سنگھ چہل کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات ہوئے تھے، جس میں ٹھگوں نے ان سے 8 کروڑ روپے ٹھگ لیے تھے۔

پٹیالہ میں پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) امر سنگھ چہل گھر میں شدید طور پر زخمی حالت میں ملے۔ اہل خانہ نے انہیں علاج کے لیے فوری طور پر پٹیالہ کے پارک ہاسپٹل لے گئے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔ ان کی حالت فی الحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امر سنگھ چہل نے خود کو گولی مار لی ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کی موت کی اطلاع بھی دی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے 12 صفحات پر مشتمل ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے، جس میں آن لائن فراڈ کی وجہ سے معاشی پریشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ حالانکہ پولیس افسران نے واضح کر دیا ہے کہ معاملے کی مختلف زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہے اور کسی بھی نتیجہ پر پہنچنے سے قبل حقائق کی مکمل طور سے تحقیقات کی جائے گی۔ سینئر افسران نے بتایا کہ فارینسک ٹیم نے موقع پر جانچ کی اور ضروری ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔ ساتھ ہی اہل خانہ اور دیگر متعلقہ افراد کے بیان بھی درج کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال پولیس پورے معاملہ پر نظر بنائے ہوئی ہے۔
امر سنگھ چہل کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کے معاملات ہوئے تھے، جس میں ٹھگوں نے ان سے 8 کروڑ روپے ٹھگ لیے تھے۔ اسی بات کا ذکر انہوں نے 12 صفحات کے سوسائڈ نوٹ میں کیا ہے۔ امر سنگھ چہل نے پنجاب کے ڈی جی پی کے نام یہ خط لکھا ہے، جس میں اس معاملے میں فوری توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امر سنگھ چہل 2015 کے فریدکوٹ فائرنگ معاملے میں ملزم ہیں۔ اس معاملے میں 24 فروری 2023 کو ڈی جی پی ایل کے یادو کی قیادت میں پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم نے فریدکوٹ کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس میں امر سنگھ چہل کا نام شامل ہے۔ اس نے کے علاوہ اس چارج شیٹ میں پنجاب کے کئی بڑے لیڈران کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔