قومی خبریں

دیوالی پر آلودگی نے توڑا چار سال کا ریکارڈ

دہلی نے اس سال چار سالوں میں اپنی بدترین دیوالی کا تجربہ کیا اور دہلی کے وزیر منجندرسنگھ سرسا اور اے اے پی رہنما سوربھ بھاردواج آمنے سامنے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دیوالی کی رات دہلی کی ہوا ایک بار پھر زہریلی ہو گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق، پیر کی شام 4 بجے دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 345 (اے کیو آئی) ریکارڈ کیا گیا، جو 'انتہائی خراب' زمرے میں آتا ہے۔

Published: undefined

پچھلے سالوں کے مقابلے میں، یہ 2024 میں 330، 2023 میں 218، 2022 میں 312، اور 2021 میں 382 سے زیادہ تھا۔ اے کیو آئی رات بھر  344 اور 359 کے درمیان رہا، اور منگل کی دوپہر تک، اوسط 351 پر ریکارڈ کیا گیا۔ دیوالی کی رات PM2.5 کی سطح 675 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔جوگزشتہ  چار سالوں میں سب سے زیادہ۔ یہ 2024 میں 609، 2023 میں 570، 2022 میں 534 اور 2021 میں 728 تھی۔

Published: undefined

وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ آلودگی کی نگرانی کرنے والے تمام ڈیٹا محفوظ ہیں اور ویب سائٹ اور ایپ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ تاہم، کچھ ماحولیاتی ماہرین نے دعوی کیا کہ سب سے زیادہ آلودگی کے اوقات کا ڈیٹا غائب تھا۔

Published: undefined

کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ(سی اے کیو ایم )نے اتوار کو GRAP کے مرحلہ II کو فعال کیا۔ آلودگی میں ٹرانسپورٹیشن کا حصہ 14.6فیصد، نوئیڈا 8.3فیصد، غازی آباد 6فیصد، گروگرام 3.6فیصد، اور پرالی جلانے کا  حصہ 1فیصد ہے۔

Published: undefined

دہلی میں فضائی آلودگی کو لے کر سیاسی ہلچل بھی اپنے عروج پر ہے۔ دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے سابق وزیر اعلیٰ  اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی پنجاب کے کسانوں کو دہلی کی فضا کو مزید آلودہ کرنے کے لئے پرالی جلانے کی ترغیب دے رہی ہے۔ اس کے جواب میں اے اے پی رہنما سوربھ بھاردواج نے سرسا کو "ناخواندہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا اے کیو آئی صرف 156 ہے، جو صاف ظاہر کرتا ہے کہ آلودگی کا ذریعہ کچھ اور ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined