قومی خبریں

دہلی: جیت پور اور مدن پور کھادر میں انہدامی کارروائی کا اندیشہ، لوگوں میں خوف

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریش کے کمشنر آج سریتا وہار، جیت پور اور مدن پور کھادر کے علاقوں میں ان غیر قانونی بلڈنگوں کا سروے کریں گے جن پر کارپوریشن نے نوٹس چسپاں کئے ہوئے ہیں۔

بلڈوزر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بلڈوزر، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریش کے کمشنر آج سریتا وہار، جیت پور اور مدن پور کھادر کے علاقوں میں ان غیر قانونی بلڈنگوں کا سروے کریں گے جن پر کارپوریشن نے نوٹس چسپاں کئے ہوئے ہیں۔ اس قدم کو لے کر علاقہ کے لوگوں میں زبردست خوف ہے۔

Published: undefined

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان کے مطابق کارپوریشن نے غیر قانونی تجاوذات کے خلاف پوری مہم چلانے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ اس تعلق سے افسران کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق یہ کارروائی صبح 11 بجے سے شروع ہو سکتی ہے۔ سریتا وہار، مدن پور کھادر اور جیت پور کے کونسلروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کملیش کمار شکلا جیت پور، نیتو سریتا وہار اور سنتوش دیوی مدن پور کھادر سے کونسلر ہیں۔ کونسلروں سے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کی سروے میں مدد کے لئے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

میئر نے کہا کہ ان کے پاس غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے پورا منصوبہ ہے اور اس تعلق سے تمام افسران اور پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے لئے کسی نوٹس کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن غیر قانون طور پر تعمیر کی گئی بلڈنگوں کو نوٹس دیا دیا جاتا ہے اور وہ دیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے کونسلر ابھیشیک دت نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی انہدامی مہم کے تعلق سے سوال کیا کہ یہ انہدامی کارروائی پوری دہلی کے لئے ہے یا یہ صرف اس علا قہ کے لئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم غریبوں کے خلاف نہیں ہو گی، بلکہ سینک فارم میں بھی چلے گی، جہاں غیر قانونی طور پر فارم ہاؤس تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر کو غریبوں کو اپنا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

Published: undefined

بی جے پی ان غیر قانونی تعمیرات کے لئے عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار مانتی ہے، جبکہ کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اجے ماکن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مدوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی تجاوزات ضرورت کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جبکہ امیر کی تجاوذات کی بنیاد لالچ ہوتی ہے، اس لئے حکومت کو کسی بھی کارروائی سے پہلے اس پہلو کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined