
دہلی میں شدید کہرا
دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں شدید سردی نے لوگوں کوٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ایک طرف جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے وہیں دوسری طرف شدید کہرے نے بھی لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ اس دوران ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے دہلی- این سی آر خطے کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کی بڑھتی رفتار کے ساتھ ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے جس سے صحت اور ٹریفک دونوں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
دہلی-این سی آر میں گزشتہ دو دنوں سے سردی مسلسل بڑھ رہی ہے، صبح سے شام تک دھوپ ندارد ہے۔ شدید کہرے نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے حد بصارت کم ہو گئی ہے اور ٹھٹھرن کا احساس بڑھ گیا ہے۔ سرد ہوائیں جو پہلے 8 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں، آج سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلنے کا امکان ہے۔ یہ تیز ہوائیں درجہ حرارت میں مزید کمی کا باعث بن رہی ہیں جس سے لوگوں کی روزمرہ کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال سرکاری طور پر سرد لہر کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم موسم کی شدت کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید کہرا چھایا رہتا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں سردی میں اضافہ کریں گی جس سے عمر دراز لوگوں اور بچوں کو زیادہ خطرہ ہوگا۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں، صبح جلدی باہر نکلنے سے گریز کریں اور حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہائی ویز پر غیر ضروری سفر نہ کریں۔
Published: undefined
اس دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیاجب کہ اے کیو آئی 334 رہا۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا کا درجہ حرارت 22 اور 11 ڈگری کے درمیان رہا اور اے کیو آئی 328 درج کیا گیا۔ غازی آباد میں حالات سب سے زیادہ خراب رہے جہاں اے کیو آئی 444 سے 484 تک پہنچ گیا اور درجہ حرارت 21 اور 11 ڈگری سیلسیس رہا۔
Published: undefined
ادھر گوڑگاؤں میں اے کیو آئی 323 اور گریٹر نوئیڈا میں 432 درج کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 27 دسمبر تک پورے ہفتے سردی کا اثر رہے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 19 اور کم سے کم 7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں شدید کہرا اور ٹھنڈی ہوائیں لگاتار چلتی رہیں گی اور ضرورت پڑنے پر محکمہ موسمیات آگے الرٹ جاری کرتا رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined