قومی خبریں

بی جے پی-عآپ جھگی باشندوں کی بازآبادکاری معاملہ میں دوغلی روش اپنا رہی ہیں: کانگریس

چودھری انل کمار کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکمراں ڈی ایم سی اور کیجریوال حکومت دونوں سستی سیاست کر رہی ہیں، کیونکہ انتخاب میں دونوں نے ہی جھگی باشندوں کا صرف ووٹ بینک کی شکل میں استعمال کیا تھا۔

انل کمار چودھری (کانگریس)
انل کمار چودھری (کانگریس) تصویر بذریعہ پریس ریلیز

دہلی میں ریلوے لائن کے کنارے بسے جے جے کلسٹر یعنی جھگی باشندوں کے تعلق سے کانگریس لگاتار تحریک چلا رہی ہے اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ عآپ پر بھی الزام عائد کر رہی ہے کہ یہ پارٹیاں مسائل کا حل نکالنے کی جگہ دوغلی روش اختیار کیے ہوئی ہیں۔ دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے بی جے پی اور عآپ پر دہلی میں تقریباً 140 کلو میٹر ریلوے لائن پر بسے جے جے کلسٹر کے سلسلے میں دوغلہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے علاوہ سبھی پارٹیوں نے جھگی باشندوں کی بازآبادکاری کے لیے کھوکھلے وعدوں کے علاوہ زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا۔

Published: undefined

چودھری انل کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سے ہی ریلوے ٹریک پر بسی تقریباً 48 ہزار جھگیوں پر اجڑنے کی تلوار لٹکی ہوئی ہے، اور بی جے پی حکمراں دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی کی اروند کیجریوال حکومت دونوں سستی سیاست کر رہی ہیں، کیونکہ انتخاب میں دونوں نے ہی جھگی باشندوں کا صرف ووٹ بینک کی شکل میں استعمال کیا تھا۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس دفتر راجیو بھون میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کا غریب مخالف چہرہ شہری ترقی کے وزیر ہردیپ پوری کے ذریعہ راجیہ سبھا میں دیے گئے جواب سے واضح ہو گیا جب انھوں نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت جے این این آر یو ایم کے اندر دہلی میں بنے 14500 فلیٹوں کو حکومت ہند کی Affordable Rental Housing Complexes Scheme کے تحت غریب لوگوں کو کرایہ پر دینے کا منصوبہ بنانے کی بات کہی۔ اس سے بی جے پی حکومت نے 2329 کروڑ روپے کمانے کا ہدف رکھا ہے۔

Published: undefined

چودھری انل کمار نے کہا کہ اس کارروائی سے بی جے پی کے ذریعہ غریبوں کو جھگیوں کی جگہ مکان دینے اور جہاں جھگی وہیں مکان دینے کا اعلان کھوکھلا ثابت ہوتا ہے۔ پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی وجے سنگھ لوچو اور چودھری متین احمد بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined