قومی خبریں

للن سنگھ کی اوپندر کشواہا سے ملاقات کے بعد بہار کی سیاسی گرمی میں اضافہ

للن سنگھ جمعہ کو جنتا دل یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپندر کشواہا سے ان کے سرکاری رہائش پر ملنے گئے۔ دونوں لیڈران کے مابین بند کمرے میں تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: مرکزکی نریندر مودی حکومت کی کابینہ توسیع کے بعد سے خاموشی اختیار کئے ہوئے بہار میں حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اہم حلیف جماعت جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے مونگیر سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے آج پارٹی پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپندر کشواہا سے ملاقات کر کے سیاسی سرگرمی بڑھا دی ہے۔

Published: undefined

للن سنگھ جمعہ کو پارٹی پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپندر کشواہا سے ان کے سرکاری رہائش پر ملنے گئے۔ دونوں لیڈران کے مابین بند کمرے میں تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ حالانکہ لیڈران کے مابین کیا بات چیت ہوئی اس کی جانکاری تو نہیں مل سکی ہے، لیکن بہار کی سیاست میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

Published: undefined

ملاقات کے بعد للن سنگھ نے نامہ نگاروں کے سوال پر کہاکہ انہیں مرکز میں وزیر نہیں بنائے جانے سے کسی طرح کا عدم اطمینان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ پارٹی میں کسی طرح کا کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جے ڈی یوکے قومی صدر آر سی پی سنگھ اس کے لئے مجاز ہیں، وہ ہی بات بھی کر رہے تھے اس لئے آخری فیصلہ انہیں کو لینا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی کابینہ میں جے ڈی یو کے قومی صدر آر سی پی سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔ آر سی پی سنگھ کے مرکز میں وزیر بنائے جانے کے بعد اب جے ڈی یو کے قومی صدر کے عہدے سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ایسے چرچے ہیں کہ کشواہا کو جے ڈی یو کا نیا صدر بنایا جا سکتا ہے۔ وہیں للن سنگھ کو بھی دعویدار بتایاجارہاہے۔ ایسے میں دونوں لیڈران کی ملاقات بھی کئی طرح کے سوالات پیدا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined