عازمین حج کے اندراج کا عمل مکمل

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے ویب پورٹل کے ذریعے عازمین حج کے اندراج کا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اندراج کا آغاز 3 ذو القعدہ 1442 ہجری سے ہوا تھا۔یہ اطلاع العربیہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے

عازمین حج کے اندراج کا عمل مکمل
عازمین حج کے اندراج کا عمل مکمل
user

یو این آئی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے ویب پورٹل کے ذریعے عازمین حج کے اندراج کا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اندراج کا آغاز 3 ذو القعدہ 1442 ہجری سے ہوا تھا۔یہ اطلاع العربیہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران میں سعودی عرب کے اندرون سے 60 ہزار عازمین کو اہل قرار دیا گیا۔ ان میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین شامل ہیں۔ رواں سال غیر ملکی مقیمین کا تعلق 150 ممالک سے ہے۔ ان افراد کو مطلوبہ طبی شرائط کے پورا ہونے پر حج پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔


دووسری جانب سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ رواں سال ویب پورٹل کے ذریعے اندراج کے پہلے مرحلے میں رجسٹر ہونے والے عازمین کی تعداد 558,270 تک پہنچ گئی۔ اندراج کا مرحلہ جمعرات 28 ذو القعدہ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں ترجیح ان افراد کو دی گئی جنہوں نے پہلے حج ادا نہیں کیا۔

وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے اہل قرار دیے جانے والے تمام افراد کو عمومی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بنا پیشگی بکنگ کے فوری طور پر اپنے قریب ترین مرکز سے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔ ساتھ ہی حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کی پابندی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */