قومی خبریں

بھارت جوڑو نیائے یاترا: راہل گاندھی 30 جنوری کو بہار میں عظیم الشان جلسہ سے کریں گے خطاب، نتیش بھی ہوں گے ساتھ

پریم چندر مشرا نے بتایا کہ راہل گاندھی کی پورنیہ ریلی میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوں گے، اس کے بعد 31 جنوری کو کٹیہار میں راہل گاندھی کی مزید ایک ریلی ہوگی۔

نتیش کمار اور راہل گاندھی
نتیش کمار اور راہل گاندھی تصویر سوشل میڈیا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ 29 جنوری کو بہار میں داخل ہونے والی ہے۔ بہار میں راہل گاندھی کچھ مقامات پر عظیم الشان جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 جنوری کو یہ یاترا پورنیہ پہنچے گی جہاں راہل گاندھی ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کریں گے۔ یہاں راہل گاندھی کی تقریب میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوں گے۔ اس ریلی میں مہاگٹھ بندھن کے کئی لیڈران کے شرکت کرنے کی خبر مل رہی ہے۔

Published: undefined

’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے بہار میڈیا کمیٹی چیئرمین پریم چندر مشرا نے پیر کے روز بتایا کہ راہل گاندھی کی یاترا 29 جنوری کو بہار میں داخل ہوگی۔ کشن گنج کے راستے راہل گاندھی کی یاترا 30 جنوری کو پورنیہ پہنچے گی جہاں وہ ایک بڑی تقریب کو خطاب کریں گے۔

Published: undefined

پریم چندر مشرا کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کی پورنیہ ریلی میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شریک ہونے والے ہیں۔ اس کے بعد 31 جنوری کو کٹیہار میں بھی راہل گاندھی ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ پھر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ارریہ سے گزرتے ہوئے یکم فروری کو جھارکھنڈ کی سرحد میں داخل ہو جائے گی۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر پریم چندر مشرا نے کہا کہ دو مراحل میں ہونے والی یہ بھارت جوڑو نیائے یاترا ہا رکے 7 اضلاع سے گزرے گی اور 425 کلومیٹر دوری طے کرے گی۔ یاترا پہلے مرحلہ میں کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار اور ارریہ سے گزرگے، جبکہ دوسرے مرحلہ میں اورنگ آباد، کیمور اور سہسرام سے ہوتے ہوئے اتر پردیش میں داخل ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined