قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کی 121 سیٹوں پر ووٹنگ، 3.75 کروڑ سے زائد ووٹر کر رہے حق رائے دہی کا استعمال

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ 3.75 کروڑ سے زائد ووٹر 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں، جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>بہار میں قطار میں لگے ووٹر / بشکریہ ایکس /&nbsp;<a href="https://x.com/Saran_dm">@Saran_dm</a></p></div>

بہار میں قطار میں لگے ووٹر / بشکریہ ایکس / @Saran_dm

 

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جمعرات کی صبح 7 بجے ریاست کے 18 اضلاع میں شروع ہو گئی۔ اس مرحلے میں کل 121 اسمبلی حلقے شامل ہیں، جہاں 1314 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان امیدواروں میں 1192 مرد اور 122 خواتین شامل ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق، پہلے مرحلے میں 3 کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 302 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں ایک کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 325 مرد، ایک کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 219 خواتین اور 758 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ یہی ووٹر ان 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ریاست بھر میں کل 45 ہزار 341 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 ہزار 733 دیہی علاقوں میں جبکہ 8 ہزار 608 شہری علاقوں میں واقع ہیں۔ کمیشن نے 320 پولنگ اسٹیشنوں کو "ماڈل بوتھ" قرار دیا ہے۔ ان میں 926 مراکز خواتین کے زیرِ انتظام اور 107 خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام مراکز پر ویب کاسٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ نگرانی میں شفافیت برقرار رہے۔

Published: undefined

عام علاقوں میں ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی، تاہم نکسلی سرگرمیوں سے متاثر 6 اسمبلی حلقوں میں پولنگ شام 5 بجے ختم کر دی جائے گی۔ ووٹنگ سے قبل صبح 5 بجے سے 7 بجے کے درمیان بوتھ ایجنٹس کی موجودگی میں ’ماک پول‘ کا انعقاد کیا گیا تاکہ ووٹنگ مشینوں کی جانچ مکمل کی جا سکے۔

ان اضلاع میں کھگڑیا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، نالندہ، پٹنہ، بھوجپور، مدھے پورہ، سہرسا، دربھنگہ، مظفرپور، گوپال گنج، سیوان، سارن، ویشالی، سمستی پور، بیگوسرائے اور بکسر شامل ہیں۔

Published: undefined

پہلے مرحلے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ حساس اور انتہائی حساس مراکز پر خصوصی گشتی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 15 سے زائد بٹالین سکیورٹی فورسز ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

پٹنہ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی یا افواہ کو روکنے کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ صرف پٹنہ میں 5 ہزار 677 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 541 صرف خواتین کے لیے، 49 ماڈل پولنگ اسٹیشن، 14 معذور افراد کے لیے موزوں اور 3 نوجوانوں کے لیے خصوصی بوتھ بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

مظفرپور میں ووٹر 11 اسمبلی نشستوں کے لیے اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں، جہاں 4 ہزار 186 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں اور تقریباً 32 لاکھ 98 ہزار ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی، جبکہ تمام نشستوں کے نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined