قومی خبریں

بابا صاحب امبیڈکر کے خیالات ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرتے رہیں گے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ہندوستان کے پہلے وزیر قانون، مشہور وکیل، سیاستداں اور آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کے مہا پری نروان دیوس پر انہیں بصد خلوص سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / یو این آئی</p></div>

پرینکا گاندھی / یو این آئی

 

بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ’مہاپری نروان دیوس‘ کے موقع پر آج قوم  کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ایک بہتر سماج کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی رہنما کوپُرخلوص خراج عقیدت پیش کی گئی۔

Published: undefined

اس دوران کانگریس پارٹی کی سینئر لیڈر اور لوک سبھا رکن پرینکا گاندھی نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو بصد خلوص سلام پیش کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔ محترمہ گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرآج صبح اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان کے پہلے وزیر قانون، مشہور وکیل، سیاستداں اور آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کے مہا پری نروان دیوس پرانہیں بصد خلوص سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’بابا صاحب نے ملک میں آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے نظریات کو فروغ دیا اور آئین کے ذریعے استحصال زدہ اور محروموں سمیت ہر ہندوستانی کے حقوق کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ باباصاحب کے خیالات ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined