اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود دنیا بھر میں خوب ہورہی خریداری

رپورٹ کے مطابق اکتوبر اور دسمبر 2025 کے درمیان اسمارٹ فون کی عالمی آمدنی 135 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ کسی ایک سہ ماہی میں سب سے زیادہ آمدنی ہے اور سالانہ بنیاد پر اس میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دنیا بھرمیں کچھ عرصے سے اسمارٹ فون کی قیمتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ 2025 کی آخری سہ ماہی میں دنیا بھر میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کی اوسط قیمت پہلی بار 400 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اس صورت میں 400 کو اگر ہندوستانی روپے میں تبدیل کریں تو یہ قیمت تقریباً 37,000 روپئے ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہر فون کی اوسط قیمت 37,000 روپئے ہے۔ اسے کبھی فون کی پریمیم قیمت سمجھا جاتا تھا۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ رپورٹ کے مطابق اکتوبر اور دسمبر 2025 کے درمیان اسمارٹ فون کی عالمی آمدنی 135 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ کسی ایک سہ ماہی میں سب سے زیادہ آمدنی ہے اور سالانہ بنیاد پر اس میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران اسمارٹ فون کی ترسیل میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ خوب نئے فون خرید رہے ہیں اور ان پر کافی رقم بھی خرچ کر رہے ہیں۔ لوگ اب پہلے سے زیادہ پریمیم فون خرید رہے ہیں۔ آسان ادائیگی کے اختیارات اور ایکسچینج آفر کی وجہ سے اب فون خریدنا لوگوں کے لیے آسان ہوگیا ہے۔


ایپل نے اس بدلتے ہوئے رجحان سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے اور ریونیو کے معاملے میں وہ سب سے آگے نکل گئی۔ آئی فون 17 سیریز کی زبردست مانگ کی وجہ سے کمپنی کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی فون 17 سیریز چین، شمالی امریکہ اور لاطینی امریکہ میں خوب فروخت ہو رہی ہے۔ اس سیریز کے سب سے مہنگے آئی فون، آئی فون 17 پرو میکس کی بھی بہت زیادہ مانگ ہے، جو ایپل کے خزانے کو بھر رہا ہے۔

موبائل کے بازار میں سیمسنگ دوسرے نمبر پر ہے اور سالانہ بنیاد پر اس کے حجم میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سیمسنگ کے گلیکسی اے سیریز کے اسمارٹ فونز کی لاطینی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں زبردست مانگ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔