قومی خبریں

اروند کیجریوال نے شالیمار باغ میں 1430 بستروں والے اسپتال کی بنیاد رکھی

دہلی حکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں سات نئے اسپتال بنانے جا رہی ہے جن کی کل گنجائش 6800 بستروں کی ہوگی اور یہ تمام ساتوں اسپتال چھ ماہ میں تیار ہو جائیں گے۔

تصویر ٹوئٹر @SatyendarJain
تصویر ٹوئٹر @SatyendarJain 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج 275 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 1430 بستروں کی گنجائش والے شالیمار باغ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں ایک ریکارڈ ہوگا کہ دہلی حکومت اگلے چھ ماہ کے اندر 6800 بستروں کی گنجائش کے سات نئے سرکاری اسپتال بنائے گی۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے نے کہا کہ آپ نے ایک ایماندار حکومت منتخب کی ہے۔ جس کے نتیجے میں پہلے ایک عام بیڈ بنانے میں ایک کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے لیکن ہماری حکومت آئی سی یو بیڈ بنانے پر صرف 20 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔ ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے ہم کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم ایسا نظام بنانے جا رہے ہیں جس کے تحت دہلی کے ہر شہری کا اپنا صحت کارڈ ہوگا اور اس میں اس کی صحت کے بارے میں تمام معلومات ہوں گی۔

Published: undefined

وزیر صحت ستیندر جین نے ٹوئٹ کیا کہ "دہلی حکومت دہلی کے لوگوں کے لیے ایک اور جدید ترین اسپتال بنانے جا رہی ہے۔ اس کی بنیاد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج شالیمار باغ میں رکھی۔ 1430 بیڈ کی گنجائش والے اس اسپتال کا تعمیراتی کام اگلے 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

Published: undefined

روند کیجریوال نے بتایا کہ اگر کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر ہم تمام اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ صرف اپریل کے مہینے میں جب کورونا کی دوسری لہر آئی، اسپتال میں بستروں، آکسیجن اور آئی سی یو بیڈوں کی سب سے بڑی کمی تھی۔ اس خیال سے دہلی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

Published: undefined

دہلی حکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں سات نئے اسپتال بنانے جا رہی ہے جن کی کل گنجائش 6800 بستروں کی ہوگی اور یہ تمام ساتوں اسپتال چھ ماہ میں تیار ہو جائیں گے۔ غالباً یہ عالمی ریکارڈ ہوگا کہ چھ ماہ میں 6800 بستروں کی گنجائش کے سات اسپتال تیار ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined