کھاد کے داموں میں اضافہ، پرینکا گاندھی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’صرف مودی کے دوست امیر ہو رہے ہیں‘

پرینکا گاندھی کہا کہ بی جے پی حکومت نے ’این پی کے’ کے داموں میں 275 روپے اور این پی کے داموں میں 70 روپے کا اضافہ کر دیا۔ ڈیزل کی قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں اور 100 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر @INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی، تصویر @INCUttarPradesh
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز بوائی کے موسم سے قبل کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹر میں کہا، ’’بی جے پی حکومت نے ’این پی کے’ کے داموں میں 275 روپے اور این پی کے داموں میں 70 روپے کا اضافہ کر دیا۔ ڈیزل کی قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں اور 100 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ بی جے پی حکومت میں مزدور اور کسان مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور صرف مودی کے دوست امیر ہو رہے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں سی سی اے نے کھاد کے داموں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں سال 20 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق بڑھی ہوئی قیمتیں یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک نافذ العمل ہوں گی۔


تین سب سے زیادہ استعمال ہونے والے این پی کے گریڈ (10:26:26، 20: 20: 0: 13 اور 12:32:16) کی پیداوار کے لیے خام مال کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کو مرکز نے 100 روپے فی بیگ سبسڈی میں اضافہ کرکے جذب کر لیا ہے، تاکہ کسان ان کھادوں کو سستی قیمتوں پر حاصل کر سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Oct 2021, 4:40 PM