کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج اور اشیاء کی قیمتوں سے مارکیٹ کی چال طے ہوگی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت اب گھریلو سرمایہ کار طے کرنے لگے ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1037 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ہر دن ایک نیا مقام حاصل کر رہی ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں اگلے ہفتے تیزی کی توقع ہے، لیکن عالمی سطح پرکموڈیٹی کی بڑھتی قیمتوں سے مہنگائی بڑھنے کے خطرہ سے کریکشن کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا، جس کے مدِ نظر اگلے ہفتے چھوٹے سرمایہ کاروں کو احتیاط کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس صرف 20 دنوں میں ہی 60 ہزار سے 61 ہزار کو عبور کر گیا۔ اس دوران سرمایہ کاروں نے بھی 10 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔ زیرجائزہ مدت کے دوران سینسیکس 1246.89 پوائنٹس کے اچھال کے ساتھ 61305.95 پر پہنچ گیا، جو کہ اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح سے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 443.35 پوائنٹس کے اضافے سے 18338.55 پوائنٹس کے اب تک کے ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا۔


بڑی کمپنیوں میں ہوئی خرید کے دم پر جہاں سینسیکس اور نفٹی نے نیا مقام حاصل کیا وہیں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید کچھ سست رہی۔ زیر جائزہ مدت میں بی ایس ای مڈ کیپ 862.35 پوائنٹس کے اضافے سے 26699.69 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 563.07 پوائنٹس کے اضافے کے سا تھ 30 ہزار پوائنٹس کی جانب بڑھتے ہوئے 29893.06 پوائنٹس پر رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت اب گھریلو سرمایہ کار طے کرنے لگے ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1037 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ گھریلو سرمایہ کاروں نے 3296 کروڑ روپے کی خریداری کی ہے۔ اس عرصے کے دوران ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 2259 کروڑ روپے کی فروخت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے رٹیل سرمایہ کاروں کی طاقت اب مارکیٹ میں نظر آ رہی ہے۔ اب ہندوستانی ریٹیل سرمایہ کار پختگی کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں اور مارکیٹ کی سمت کا بھی تعین کرنے لگے ہیں۔ اب وہ ایس آئی پی کے ساتھ ہی براہ راست حصص میں سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔