قومی خبریں

گوا میں ماہی گیری پر 61 دن کی پابندی عائد

گوا میں ماہی گیری پر سالانہ 61 دن کی پابندی بدھ کی آدھی رات سے نافذ ہو جائے گی۔ یہ پابندی 61 دنوں کے لیے ہے، جسے اگست میں ختم کر دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ماہی گیری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ماہی گیری، تصویر آئی اے این ایس

 

پنجی: گوا میں ماہی گیری پر سالانہ 61 دن کی پابندی بدھ کی آدھی رات سے نافذ ہو جائے گی۔ یہ پابندی 61 دنوں کے لیے ہے، جسے اگست میں ختم کر دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ماہی پروری کے وزیر نیل کنٹھ ہالارنکر نے آئی اے این ایس کو دی۔ اس مدت کے دوران، گوا کے ساحل اور علاقائی پانیوں کے ساتھ ماہی گیری پر پابندی عائد رہے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گوا میں تقریباً 897 ماہی گیری کے ٹرالر ہیں، جنہوں نے پہلے ہی کام بند کر دیا ہے۔ ٹرالروں پر کارکنوں کو ماہی گیری کی کشتیوں سے جال اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا، جو پابندی کے موسم میں اپنے آبائی شہروں کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور اگست میں دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے جولائی کے آخر میں گوا واپس آتے ہیں۔

Published: undefined

ہالارنکر نے کہا کہ محدود موسم میں غیر قانونی طور پر پکڑے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی مدت کے دوران اگر کوئی مچھلی پکڑتا ہوا پایا گیا تو ہم کارروائی کریں گے۔ ساحلی ریاست میں ہر سال پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ مچھلی کی افزائش کے لیے کافی وقت مل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined