پاکستان: ملک مخالف سرگرمیوں کے پیش نظر 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر اب تک 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا، تصویر آئی اے این ایس </p></div>

سوشل میڈیا، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی درخواست پر فرقہ وارانہ، ملک دشمن، دہشت گردی اور اسلام مخالف سرگرمیوں کو فروغ دینے والے 100 سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع بدھ کو دیتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر اب تک 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

افسران نے بتایا کہ یہ قدم رجدھانی پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پرویژنل وائلنٹ ایکسٹریمزم یونٹ (پی وی ای) کے نتیجے میں اٹھایا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا ’’پی وی ای فرقہ پرستی، ملک دشمنی، دہشت گردی اور اسلام مخالف سمیت مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث شخص کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہا ہے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ پی وی ای نے 203 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی - 164 ٹوئٹر، 38 فیس بک اور ایک یوٹیوب، جن میں سے اب تک 106 کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے اسکرین شاٹس اور تفصیلات کے ساتھ ہر اکاؤنٹ کو بند کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی محکمہ کی جانب سے ایف آئی اے کو الگ الگ درخواستیں ارسال کی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔