قومی خبریں

حکومت بچوں کی فیس معاف اور ٹیچروں کو مالی تعاون فراہم کرے: اجے کمار للو

للو نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے روزگار پر کافی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے مڈل کلاس کے والدین کو اپنے بچوں کی فیس جمع کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کورونا وبا میں پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کی فیس معافی اور ٹیچروں و دیگر ملازمین کے لئے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ للو نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے روزگار پر کافی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے مڈل کلاس کے والدین کو اپنے بچوں کی فیس جمع کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاست میں چلنے والے یوپی بورڈ، سی بی ایس ای بورڈ، آئی سی ایس ای بورڈ اور دیگر بورڈوں کے طلبہ کے چار مہینے کی فیس معاف کی جائے، جبکہ ان منظورشدہ یا غیر منظور شدہ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے ٹیچروں اور ملازمین کو حکومت کم سے کم آٹھ ہزار روپئے فی ماہ کے حساب سے مالی تعاون فراہم کرے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا حالات کی وجہ سے نئے سال کی نصابی کتب میں تبدیلی نہ کی جائے اور بچوں کی اسکولی ڈریس بار بار نہ بدلی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور تعلیمی شعبہ سے وابستہ ملازمین کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سبھی کے مطالبات کو ہمددردانہ طریقہ سے نافذ کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined