یو اے ای ائیر بیس پر کھڑے تھے 5 ہندوستانی رافیل، اچانک گریں 2 میزائلیں، مچی کھلبلی

ایرانی میزائلیں اس مقام پر گریں جہاں امریکہ، فرانس اور یو اے ای کے ائیر بیس ہیں۔ واقعہ کے فوراً بعد الرٹ جاری کیا گیا اور ہندوستانی رافیل جنگی طیاروں کو بھی پرواز کے دوران الرٹ پر رہنے کے لیے کہا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ایک طرف ہندوستان میں انبالہ ائیر بیس پر رافیل جنگی طیارہ کی آمد کا انتظار ہو رہا ہے، اور دوسری طرف یو اے ای کے ائیر بیس پر جہاں فرانس سے 5 رافیل جنگی طیارے پہنچ کر کھڑے تھے اور ہندوستان کے لیے روانہ ہونے والے تھے، اچانک دو میزائلیں آ کر گریں۔ اس واقعہ نے چاروں طرف کھلبلی مچا دی اور رافیل طیاروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس واقعہ میں رافیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور اب وہ یو اے ای ائیر بیس سے ہندوستان کے لیے پرواز بھی بھر چکے ہیں۔

ہندی نیوز پورٹل 'اے بی پی' پر شائع ایک خبر کے مطابق دونوں میزائلیں ایران کی تھیں اور ایک مشق کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہو کر یو اے ای ائیر بیس پر آ گریں۔ یہ ایرانی میزائلیں اس مقام پر گریں جہاں امریکہ، فرانس اور یو اے ای تینوں ممالک کے ائیر بیس ہیں۔ اس واقعہ کے فوراً بعد الرٹ جاری کیا گیا اور ہندوستانی جنگی طیاروں کو بھی پرواز کے دوران الرٹ پر رہنے کے لیے کہا گیا۔


ایرانی میزائلیں کن وجوہات کے سبب ائیر بیس پر گریں، اس تعلق سے ابھی تفصیلی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا یہی جا رہا ہے کہ ایرانی فوج ایک مشق کر رہی تھی جب یہ حادثہ سرزد ہوا۔ حادثہ کے بارے میں تحقیق کی جا رہی ہے۔ بہر حال، یو اے ای ائیر بیس سے روانہ ہندوستانی رافیل طیارے کی جلد انبالہ ائیر بیس پر لینڈنگ ہوگی۔ اس کے لیے پوری تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور حفاظتی انتظامات بھی انتہائی سخت ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Jul 2020, 1:58 PM
/* */