قومی خبریں

اعظم خان کے بعد ان کے بیٹے عبداللہ اعظم بھی یوپی اسمبلی سے نااہل قرار

مراد آباد کی ایک عدالت نے پیر کے روز سماج وادی پارٹی کے لیڈر عبداللہ اعظم خان اور ان کے والد اعظم خان کو 2008 کے کیس میں سزا سنائی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>عبداللہ اعظم / آئی اے این ایس</p></div>

عبداللہ اعظم / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: ایس پی (سماجوادی پارٹی) کے لیڈر محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو مراد آباد میں 15 سال پرانے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد اتر پردیش اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ان کی سوار اسمبلی سیٹ کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں، محمد اعظم خان کو بھی ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے کے بعد یوپی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عوامی نمائندگی کے قانون میں ایسے جرائم کی فہرست دی گئی ہے جو قانون سازوں کی نااہلی کا باعث بن سکتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے کو اس سزا کی تاریخ سے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ نیز سزایافتہ کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد مزید چھ سال کے لئے نااہل قرار دیا جائے گا۔

Published: undefined

مراد آباد کی ایک عدالت نے پیر کے روز سماج وادی پارٹی کے لیڈر عبداللہ اعظم خان اور ان کے والد اعظم خان کو 2008 کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ ان پر 29 جنوری 2008 کو اس وقت ریاستی شاہراہ پر دھرنے پر بیٹھنے کا الزام تھا، جب پولیس نے 31 دسمبر 2007 کو رامپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر حملے کے بعد چیکنگ کے لیے ان کے قافلے کو روک دیا تھا۔ تاہم عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

Published: undefined

عبداللہ اعظم خان اور ان کے والد کے خلاف دفعہ 353 (عوامی ملازم کو اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مجرمانہ طاقت کا استعمال) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اعظم خان، جو رامپور صدر اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، کو بھی نفرت انگیز تقریر کے ایک مقدمے میں عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی اور اس کے بعد انہیں یوپی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Published: undefined

بی جے پی کے آکاش سکسینہ نے گزشتہ سال دسمبر میں اس سیٹ کے ضمنی انتخاب میں اعظم خان کے قریبی ساتھی عاصم رضا کو شکست دی تھی۔ اعظم خان رامپور صدر سیٹ سے 1980 سے اب تک 9 بار جیت حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined